ہندوستان میں ایک سال کے دوران ’طیارہ میں خرابی‘ کے تقریباً 500 واقعات، صرف ایئر انڈیا کی 184 فلائٹ میں خامی!

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی 2021 سے لے کر 30 جون 2022 تک طیارہ میں خرابی کے معاملے کو ہی دیکھا جائے تو 478 واقعات سامنے آئے۔

ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس
ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

گزشتہ کچھ مہینوں میں طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ یا پھر پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کا پتہ چلنے کا معاملہ کچھ زیادہ ہی دیکھنے کو ملا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 500 بار طیارہ میں خرابی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ طیارہ میں خرابی کے 184 معاملے تو صرف ایئر انڈیا کے ساتھ دیکھنے کو ملے ہیں۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی 2021 سے لے کر 30 جون 2022 تک کے طیارہ میں خرابی کے معاملے کو ہی دیکھا جائے تو 478 واقعات سامنے آئے۔ آئیے یہاں دیکھتے ہیں کہ کس ایئرلائنس کے طیارے میں یکم جولائی 2021 سے 30 جون 2022 تک کتنی خرابی کا معاملہ دیکھنے کو ملا، اور اس کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ یا پھر پرواز رَد کرنے کا فیصلہ لینا پڑا۔


ایئر انڈیا: 184

انڈیگو: 98

اسپائس جیٹ: 77

فرسٹ گو: 50

وِستارا: 40

ایئر ایشیا انڈیا: 14

الائنس ایئر: 5

ایئر انڈیا ایکسپریس: 10

آئیے اب نظر ڈالتے ہیں کچھ حالیہ واقعات (جولائی 2022 سے اب تک) پر جب ایمرجنسی لینڈنگ یا پھر پرواز رَد کرنے کا فیصلہ کیا گیا:

28 اکتوبر: انڈیگو کی دہلی سے بنگلورو جانے والی فلائٹ کے انجن میں آگ لگنے کے بعد ٹیک آف رد۔

27 اکتوبر: احمد آباد سے دہلی جانے والی آکاسا ایئر کی فلائٹ میں برڈ اسٹرائیک کا تجربہ ہوا۔

15 اکتوبر: ممبئی سے بنگلورو کے لیے آکاسا ایئر کی فلائٹ کیبن میں جلتی ہوئی بو کے سبب لوٹی (بعد میں ایک پرندہ کے ٹکرانے کی خبر دی گئی)۔

12 اکتوبر: گوا سے حیدر آباد جا رہی اسپائس جیٹ کی فلائٹ کے کیبن میں دھوئیں کے سبب حیدر آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ۔

17 جولائی: پائلٹ کی تکنیکی خرابی کے بعد شارجہ سے حیدر آباد جا رہی انڈیگو فلائٹ کو کراچی ڈائیورٹ کر دیا گیا۔


16 جولائی: کالی کٹ سے دبئی جا رہی ایئرانڈیا ایکسپریس کی فلائٹ کو کیبن میں جلتی ہوئی بو کے سبب مسقط کے لیے ڈائیورٹ کیا گیا۔

22 جولائی: دہلی سے جبل پور جا رہی اسپائس جیٹ کی فلائٹ کیبن میں دھوئیں کے سبب واپس لوٹی۔

2 جون: حیدر آباد سے چنئی جانے والی انڈیگو فلائٹ کیبن پریشر کے مسئلہ کے سبب واپس لوٹی۔

4 اپریل: ناگپور سے لکھنو جانے والی انڈیگو فلائٹ کیبن میں جلتی ہوئی بو کے سبب واپس لوٹ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔