ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا یہ دور بھی الزامات اور جوابی الزامات کے ساتھ ختم ہوا۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ میٹنگ کا اگلا دور کب ہوگا۔

ایران، تصویر آئی اے این ایس
ایران، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دوحہ: ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان ایران اور امریکہ کے بیچ بالواسطہ بات چیت تعطل کو ختم کئے بغیر اختتام پذیر ہوگئی۔ خلیج ٹائمز نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات دو دن کے بعد بغیر کسی ٹھوس حل کے ختم ہو گئے۔ اس سے قبل اس کا اہتمام ویانا میں کیا گیا تھا لیکن اس دوران بھی مذاکرات سے متعلق اہم امور پر بات نہیں ہوئی۔

دریں اثنا، ایران نے جوہری پلانٹس کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کے نگرانی کے کیمرے ہٹا دیئے، اور ایران کے پاس اب ایٹمی بم بنانے کے لیے وافر مقدار میں یورینیم موجود ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا یہ دور بھی الزامات اور جوابی الزامات کے ساتھ ختم ہوا۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ میٹنگ کا اگلا دور کب ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔