فلپائن میں تباہناک زلزلہ، 2 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، کئی مکانات منہدم

ابرا علاقہ کے لاپاج شہر کے میئر جوسیف برنوس کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے کئی گھروں، عمارتوں اور بنیادی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے، ابرا یونیورسٹی میں بھی کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی خبر ہے۔

فلپائن میں تباہناک زلزلہ، تصویر آئی اے این ایس
فلپائن میں تباہناک زلزلہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

فلپائن کے لوجون جزیرہ میں بدھ کے روز 7.3 شدت سے آئے زلزلہ میں کم از کم دو لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 30 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ابرا علاقہ اور بیگوئنٹ میں زیادہ تباہ ہوئی ہے جہاں زلزلہ سے کئی گھروں، عمارتوں اور بنیادی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دی نیشنل ڈیزاسٹر رِسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ (این ڈی آر آر ایم سی) نے شمالی فلپائن کے بینگوئٹ علاقہ میں ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔ مقامی افسران نے یہ بھی بتایا کہ بینگوئٹ علاقہ میں کم از کم پانچ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ابرا علاقہ کے گورنر جوکلن برنوس نے کہا کہ بانگوئڈ شہر میں زلزلہ سے ایک 25 سالہ مرد کی بھی موت ہو گئی۔ نیوز ایجنسی شنہوا کی رپورٹ کے مطابق ایک مقامی ریڈیو نیوز میں بتایا گیا کہ زلزلہ سے کم از کم 25 لوگ معمولی طور سے زخمی ہوئے ہیں۔

فلپائن میں تباہناک زلزلہ، تصویر آئی اے این ایس
فلپائن میں تباہناک زلزلہ، تصویر آئی اے این ایس

فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سسمولوجی (فیولسیس) نے کہا کہ 7.3 شدت کا زلزلہ شمالی فلپائن کے ابرا علاقہ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8.43 بجے (0043 جی ایم ٹی) آیا۔ ادارہ نے سب سے پہلے اس کی شدت 7.3 بتائی اور زلزلہ کا مرکز لگانگیلنگ شہر بتایا۔


میٹرو منیلا سمیت اہم لوجون جزیرہ پر کئی علاقے میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں اونچی عمارتوں میں پانی بھر گیا اور ریل ٹرانسپورٹیشن کو معطل کر دیا گیا۔ یہ الوکوس سُر، پنگاسینن، نوئیوا وجکایا، بلاکان، لگونا اور کیویٹے سمیت کئی علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا تھا۔ راجدھانی علاقہ میں راشٹرپتی بھون سمیت کئی دفاتر میں گھبرائے ہوئے ملازمین عمارتوں سے باہر بھاگ گئے۔

ابرا علاقہ کے لاپاج شہر کے میئر جوسیف برنوس نے کہا کہ زلزلہ سے علاقے میں کئی کنکریٹ کے گھروں، عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ ’’مجھے رپورٹ ملی ہے کہ ہمارے علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ابرا یونیورسٹی میں کچھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


فلپائن کے صدر فرڈیننڈ رومولڈیز مارکوس بدھ کو علاقہ کا دورہ کریں گے۔ یہ جانکاری ان کے پریس سکریٹری روز بیٹرکس کروز-اینجلس نے دی۔ فیوولکس کے سربراہ ریناٹو سالیڈم نے متنبہ کیا کہ ٹیکٹونک زلزلہ کے بعد جھٹکے آ سکتے ہیں اور زمین دھنسنے جیسے نقصان ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے لوگوں اور مقامی سرکاری افسران سے محتاط رہنے کی گزارش کی۔

انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شگافوں کے لیے عمارتوں کا جائزہ کرنا اور زمین دھنسنے پر نظر رکھنا یقینی کریں، خصوصاً جب بارش ہوتی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے دیہی عوام سے زمین دھنسنے والے علاقوں کو چھوڑنے کی گزارش کی۔ اس سے پہلے 16 جولائی 1990 کو شمالی لوجون 7.8 شدت کے زلزلہ سے ہل گیا تھا، جس کے سبب 125 کلومیٹر سڑک میں دراڑ آ گئی تھی، جو اورورا علاقہ سے نوئیوا وجکایا تک پھیلا تھا، جس میں تقریباً 1200 لوگ مارے گئے تھے اور کئی عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔