فرانس نے کی اسرائیل کی مذمت لیکن نیتن یاہو کی لبنانیوں کو دھمکی

نیتن یاہو نے لبنانی عوام سے خطاب کیا اور کہا کہ ان کے پاس لبنان کو بچانے کا موقع ہے اس سے پہلے کہ یہ ایک طویل مدتی جنگ کی کھائی میں گر جائے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد نہیں کیا تو انہیں تباہی اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو سامنا کرنا پڑا ہے۔ منگلی یعنی کل فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے لبنان کی تباہی کے حوالے سے نیتن یاہو کی اشتعال انگیزی کی مذمت کی۔ چینل ’’فرانس 2‘‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں جان نویل بیرو نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی صورت حال تباہ کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ اشتعال انگیزی آگے بڑھی تو یہ فرانس کے دوست ملک لبنان کو افراتفری کی طرف گھسیٹ لے گا جب کہ وہ انتہائی کمزوری کی حالت سے دوچار ہے۔ اس سے اسرائیل کو ان سے زیادہ سکیورٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


نیتن یاہو نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا ،جس میں انہوں نے لبنانی عوام سے خطاب کیا ، کہ ان  کے پاس لبنان کو بچانے کا موقع ہے اس سے پہلے کہ یہ ایک طویل مدتی جنگ کی کھائی میں گر جائے اور ایسی تباہی اور مصائب کا باعث بنے جیسی تباہی ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں لبنانیوں سے کہتا ہوں کہ لبنان کے لوگو، اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد کرو تاکہ یہ جنگ رک جائے۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی جگہ لینے کے ممکنہ امیدواروں کو بھی ہلاک کردیا۔ ہم نے حزب اللہ کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچایا۔ ہم نے ہزاروں کو ختم کر دیا، حسن نصر اللہ کو قتل کیا، اس کے متبادل کو پھر اس متبادل کے متبادل کو بھی ختم کردیا۔ متبادل سے ان کا اشارہ متوقع طور پر حسن نصر اللہ کی جگہ لینے والے ہاشم صفی الدین تھے۔


اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اس سے قبل کہا کہ ہاشم صفی الدین کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔ تاہم نیتن یاہو نے متبادل کے متبادل سے کیا مراد لیا، یہ واضح نہیں ہوسکا۔ یاہو نے کہا حزب اللہ آج کئی سالوں میں سب سے کمزور ہوگئی ہے۔( بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔