اسرائیلی اور امریکی ایجینسیوں کی پہنچ سے دور، حماس کے نئے چیف یحییٰ سنوار کہاں ہیں؟

جن لیڈران اور کمانڈرز کو اسرائیلی فوج ختم کر چکی ہے، ان کی تصویر پر کراس کا نشان تھا اور جو زندہ تھے ان کی تصویر پر کراس کا نشان نہیں تھا، یحییٰ سنواری کی تصویر پر سوالیہ نشان لگا ہوا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>حماس کے نئے سربراہ یحیی</p></div>

حماس کے نئے سربراہ یحیی

user

قومی آواز بیورو

حماس کے نئے چیف یحییٰ سنوار کہاں روپوش ہیں؟ اس سوال نے اسرائیلی اور امریکی خفیہ ایجنسی کو حیران و پریشان کر رکھا ہے۔ ان کے بارے میں کئی طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ وہ بھیس بدل کر غزہ کی گلیوں میں گھوم رہے ہیں تو کبھی ان کے بارے میں یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ اسرائیل نے اپنے حملے میں انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کسی کو بھی اس بات کی جانکاری نہیں کہ یحییٰ سنوار ابھی کہاں اور کس حالت میں ہیں۔

اس درمیان حماس چیف یحییٰ سنوار کے بارے میں ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا کردار نبھانے والے قطر کے افسران کا کہنا ہے کہ ان کا سنوار سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے، لیکن اس بات کا بھی اب تک کوئی پختہ ثبوت نہیں مل پایا ہے جس کی بنا پر یقین کے ساتھ یہ کہا جا سکے کہ ان کی موت ہو چکی ہے۔ دراصل کچھ روز قبل اسرائیلی ڈیفنس فورس کے چیف ہرجی ہلیوی کی میٹنگ کی ایک تصویر سامنے آئی تھی۔ اس تصویر میں ایک اسکرین پر حماس اور حزب اللہ کے لیڈران کی تصویریں تھیں۔ جن لیڈران اور کمانڈرز کو اسرائیلی فوج ختم کر چکی ہے ان کی تصویر پر کراس کا نشان تھا اور جو زندہ تھے ان کی تصویر پر کراس کا نشان نہیں تھا۔ لیکن یحییٰ سنواری کی تصویر پر سوالیہ نشان لگا ہوا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ آئی ڈی ایف ان قیاس آرائیوں کی جانچ کر رہی ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یحییٰ سنوار کو مار دیا گیا ہے۔


حماس کے چیف اسماعیل ہانیہ کے موت کے بعد سے ہی یحییٰ سنوار سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ سنوار نے موبائل سمیت تمام طرح کے مواصلاتی آلات کا استعمال ترک کر دیا ہے۔ اس بارے میں قطر کا کہنا ہے کہ سنوار پیپر اور پین کے ذریعہ بات کرتا ہے۔ لیک حالیہ دنوں میں اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو پایا ہے۔

اسرائیلی میڈیا N12 کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق، قطری حکام نے گزشتہ ہفتے یرغمالیوں کے اہل خانہ کو بتایا کہ حماس چیف یحییٰ سنوار غائب ہو گیا ہے۔ وہ قطر کے ثالثوں سے بھی رابطہ نہیں کر رہا ہے۔ تاہم حکام کا خیال ہے کہ جس طرح سے اسرائیل اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنا رہا ہے، اس کی وجہ سے ہی سنوار نے خود کو ایک طرح سے روپوش کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔