دنیا میں کورونا کے سبب 7.70 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد 2.13 کروڑ سے متجاوز
امریکہ میں کورونا وائرس سے 169467 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 33.17 لاکھ افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں، جبکہ 107232 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی: خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کی زد میں آنے سے دنیا بھر میں ہلاک شدگان کی تعداد 7.70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 2.13 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اب بھی دنیا میں پہلے، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ اس عالمی جان لیوا وبا سے اموات کے معاملہ میں بھی امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے نمبر پر ہے۔
ہندوستان ہلاک شدگان کی تعداد کی لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 نے دنیا بھر میں 21380892 افراد کو متاثر اور 770112 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے 169467 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک 33.17 لاکھ افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں، جبکہ 107232 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ہندوستانی مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 63489 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2589682 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 944 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 49980 تک جا پہنچی ہے۔ ملک میں صحت مند افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1862258 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 677444 فعال کیسز ہیں۔
روس کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں چوتھے مقام پر ہے اور یہاں اب تک اس وائرس سے 9.16 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 15585 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری جاری ہے، جنوبی افریقہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں پانچویں مقام پر ہے۔ اب تک اس ملک میں 5.84 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 11667 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی میکسیکو میں 5.18 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس سے یہاں اموات کی تعداد بڑھ کر 56543 ہوگئی ہے۔
پیرو میں بھی کورونا وائرس کوڈ-19 سے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اس ملک کورونا متاثرین کی تعداد 5.16 لاکھ ہوگئی ہے اور 25856 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں کولمبیا نے چلی کو پیچھے چھوڑ کر اب دنیا بھر میں آٹھویں نمبرپر ہے۔ اس ملک میں اب تک یہاں 4.56 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14810 ہوچکی ہے۔ وہیں چلی اس قت دنیا بھر میں نویں مقام پر ہے او یہاں اب تک 3.84 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 10395 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اسپین میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3.43 لاکھ ہے جبکہ 28617 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایران میں اب تک 3.41 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 19492 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 3.19 لاکھ ہوچکی ہے اور 46791 افراد اس جان لیوا وائرس کی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب میں اب تک 2.97 لاکھ افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر اور 3369 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارجنٹائنا میں اب تک اس وبا سے 2.89 لاکھ افراد متاثر اور5637 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس سے 2.88 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6162 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا سے 2.75 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 3625 افراد اس بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 2.53 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 35392 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا سے متاثرافراد کی تعداد بڑھ کر 2.53 لاکھ ہوگئی ہے اور 30410 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2.48 لاکھ ہوگئی ہے اور 5955 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 2.24 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 9235 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں کورونا وائرس سے 1.73 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5785 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس بیلجیم میں 9935، کینیڈا میں 9072، نیدرلینڈز میں 6191، انڈونیشیامیں 6071، ایکواڈور میں 6063، سویڈن میں 5783، انڈونیشیا میں 6021، مصر میں 5141، چین میں 4703، بولیویا میں 4003، رومانیہ میں 2954، فلپائن میں 2600، گوئٹے مالا میں 2355، یوکرین میں 2076، سوئٹزرلینڈ میں 1991، پولینڈ میں 1869، پرتگال میں 1775، آئرلینڈ میں 1774، پنامہ میں 1746، ہونڈوراس میں 1567، کرغزستان میں 1493 اور افغانستان میں 1370 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔