ہندوستان کورونا سے سب سے کم شرح اموات والے ملکوں میں شامل: وزارت صحت

ملک میں کورونا کا خطرہ عروج پر ہے لیکن اس دوران راحت کی خبر یہ ہے کہ ہندوستان انفیکشن سے متاثرہ ملکوں میں سب سے کم شرح اموات والے ملکوں میں شامل ہے

ہندوستان کورونا سے سب سے کم شرح اموات والے ملکوں میں شامل: وزارت صحت
ہندوستان کورونا سے سب سے کم شرح اموات والے ملکوں میں شامل: وزارت صحت
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا کا خطرہ عروج پر ہے لیکن اس دوران راحت کی خبر یہ ہے کہ ہندوستان انفیکشن سے متاثرہ ملکوں میں سب سے کم شرح اموات والے ملکوں میں شامل ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں وائرس سے شرح اموات 1.93فیصد ہے۔سکون کی بات یہ بھی ہے کہ اس میں مسلسل کمی آرہی ہے ۔وزارت کے مطابق ،پچھلے 24 گھنٹوں میں وائرس سے 944 اور کورونا مریضوں کی موت ہوئی اور اب تک 49980 کی یہ وائرس جان لے چکا ہے۔

ملک میں 156 دن میں اموات کی یہ تعداد ہوئی ہے۔عالمی طاقت امریکہ جو اس وبا سے سب سے زیادہ پریشان ہے وہاں صرف 23 دن میں 50 ہزار افراد کی جانچ جا چکی تھی۔دوسرے سب سے زیادہ متاثر برازیل میں 95 دن کے اندر 50 ہزار مریضوں کی موت ہوئی تھی۔


ملک میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد کم رہنے پر وزارت کا کہنا ہے کہ بڑی سطح پر جانچ کی وجہ سے کورونا کے معاملوں کا جلدی پتہ لگنے اور فوراً آئیسولیشن کرنےسے وائرس سے موت کی شرح کم کرنے میں مدد ملی ہے۔وزارت علاج کے پروٹوکول کے موثر عمل کا بھی تعاون مانتی ہے۔

کورونا پر پینی نظر رکھنے والے ولڈرومیٹر کےمطابق ہندوستان میں فی دس لاکھ کی آبادی پر بھی ہلاک شدگان کی تعداد سب سے کم ہے۔ امریکہ میں انفیکشن سے ایک لاکھ 71 ہزار 186 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔یہاں فی دس لاکھ کی آبادی پر کورونا ہلاک شدگان کی تعداد 521 ہے جبکہ ہندوستان میں یہ صرف 26 ہے۔


دوسرے سب سےزیادہ متاثر برازیل میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ سات ہزار 297 یعنی فی دس لاکھ پر 504 ہے۔روس میں 15 ہزار 617 کی موت ہوئی ہے۔یہاں فی دس لاکھ کی آبادی پر 107 شرح اموات ہے۔پیرو میں 26075 کی جان جاچکی ہے۔یہاں فی دس لاکھ کی آبادی پر 789 کی شرح اموات ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔