بنگلہ دیش میں مشتعل ہجوم نے پروڈیوسر اور ان کےفلم اسٹار بیٹے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا

سلیم خان ہندوستان  کی بنگالی فلم انڈسٹری ٹالی ووڈ سے بھی وابستہ تھے۔ انہوں نے ٹالی ووڈ کے بڑے فلمی ستاروں کے ساتھ فلم بھی بنائی تھی جو ریلیز نہیں ہوئی۔ ان کے خلاف کرپشن کا مقدمہ بھی چل رہا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بنگلہ دیش  تشدد کی آگ میں جل رہا ہے اور وہاں سے ایک دل دہلا دینے والی خبر آرہی ہے ۔ بنگلہ دیشی فلم پروڈیوسر سلیم خان اور ان کے بیٹے شانتو خان ​​کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پروڈیوسر ہونے کے علاوہ، سلیم خان بنگلہ دیش کے چاند پور ضلع میں لکشمی پور ماڈل یونین پریشد کے چیئرمین بھی تھے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پتہ لگا ہے کہ 5 اگست کو سلیم اور شانتو اپنے گھر سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کے بعد بلیا یونین، فرقاآباد بازار میں مشتعل ہجوم ان کے سامنے آگیا۔ انہوں نے خود کو بچانے کے لیے اپنے پستول سے گولیاں بھی چلائیں، لیکن ان  کا دوبارہ قریبی باگرہ بازار میں ایک ہجوم کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سلیم اور اس کے بیٹے شانتو کو مشتعل ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔


سلیم خان ہندوستان کی بنگالی فلم انڈسٹری ٹالی ووڈ سے بھی وابستہ تھے۔ انہوں نے ٹالی ووڈ کے بڑے فلمی ستاروں میں سے ایک دیو کے ساتھ فلم 'کمانڈو' بنائی تھی جو ریلیز نہیں ہوئی۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹالی وڈ میں سلیم کی تقریباً 10 فلمیں پروڈکشن کے مختلف مراحل میں تھیں اور ان میں ٹالی ووڈ کے بڑے ستارے کام کر رہے تھے۔ ٹالی ووڈ سے وابستہ ایگزیکٹو پروڈیوسر ارندم نے پیر کو ہی سلیم سے بات کی تھی۔ سلیم نے بنگلہ دیشی فلم 'ٹنگی پارار میا بھائی' کی ہدایت کاری کی تھی جو بنگلہ دیش کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کی زندگی سے متاثر تھی۔

سلیم پر چاند پور نیوی باؤنڈری کے قریب پدما میگھنا ندی سے ریت کی غیر قانونی کھدائی میں کئی سالوں سے ملوث ہونے کا الزام تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس نے اس غیر قانونی کاروبار سے کافی کمایا تھا۔ تاہم اس کام پر انہیں جیل بھی بھیج دیا گیا اور ان کے خلاف اینٹی کرپشن کمیشن (اے سی سی) میں مقدمہ بھی چل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔