آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کی زبردست مخالفت، 270 مظاہرین گرفتار
ملبورن میں کئی حصوں سے تقریباً 700 لوگوں کی بھیڑ نے لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ کیا، تقریباً 2000 حکام نے مظاہرین کو روکنے کے لیے ’نو گو زون‘ بنایا، اور چیک پوسٹ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ بیری کیڈ بھی لگائے
کینبرا: آسٹریلیا کے میلبورن اور سڈنی میں لاک ڈاون مخالف ریلی کررہے تقریباً 270 لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملبورن میں 235 اور سڈنی میں 32 لوگوں کو غیر قانونی طورپر لاک ڈاون مخالف ریلی نکالنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران مظاہرین کے ساتھ ہوئے تصادم میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ وکٹوریہ پولیس نے بتایا کہ چھ حکام کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ٹیلی ویزن فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کئی حکام کو دھکہ دے کر زمین پر گرا دیا گیا۔
ملبورن میں کئی حصوں سے تقریباً 700 لوگوں کی بھیڑ نے مظاہرہ کیا۔ تقریباً دو ہزار حکام نے مظاہرین کو روکنے کیلئے نو گو زون بنایا، چیک پوسٹ اور بیری کیڈ لگائے۔ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور نجی ٹرانسپورٹ روک دیا گیا۔ سڈنی میں جلسہ اور مظاہروں کو روکنے کے لئے انسداد فساد افسران اور پولیس کو سڑکوں پر تعینات کیا گیا۔ شاہراہ پر گشت میں اضافہ کیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔