روس کی ایک کوئلہ کان میں دھماکہ کے بعد زبردست آتشزدگی، 50 سے زائد افراد کی دردناک موت، متعدد زخمی
کیمیروو علاقہ میں واقع ایک کوئلہ کان میں زبردست آگ لگ گئی، اس کی زد میں آنے سے 50 سے زائد لوگ جل کر ہلاک ہو گئے اور زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔
روس کے سائبیریا میں ایک بڑے حادثہ کی خبر سامنے آئی ہے۔ جانکاری کے مطابق یہاں کے کیمیروو علاقہ واقع ایک کوئلہ کان میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس آگ کی زد میں آنے سے 50 سے زائد لوگوں کی جل کر موت ہو گئی ہے۔ ہلاک شدگان میں 6 بچاؤ اہلکار کے شامل ہونے کی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس واقعہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔
جمعرات کو پیش آئے اس واقعہ کے تعلق سے روسی خبر رساں ایجنسی ٹی اے ایس ایس کا کہنا ہے کہ شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ لسٹویجھنایا کوئلہ کان میں کسی بھی زندہ شخص کو ریسکیو کرنے کا موقع نہیں ملا۔ کئی لاشیں اب بھی اندر ہی ہیں جنھیں سطح تک لا کر باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : راکیش ٹکیت کے آنسوؤں نے پورے احتجاج کو ایک نئی زندگی بخشی
قابل ذکر ہے کہ یہ آگ تیز دھماکہ کے بعد لگی۔ دھماکہ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ اچانک ہوا جس کے سبب بہت سے لوگوں کو بھاگنے تک کا موقع نہیں ملا۔ بچاؤ اہلکار اور پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے اور راحت رسانی کا کام شروع کر دیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔