ایتھوپیا میں بھی موسلادھار بارش کے بعد لینڈ سلائڈنگ، 13 افراد جاں بحق، 300 سے زائد لوگوں کو کیا گیا ریسکیو

ایک افسر نے بتایا کہ مہلوکین میں بچے بھی شامل ہیں، احتیاطاً اور مزید لینڈ سلائڈنگ کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے 300 سے زائد لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اس وقت ہندوستان ہی نہیں کئی دیگر ممالک میں بھی شدید بارش اور لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ ایتھوپیا کا وولیٹا علاقہ بھی شدید بارش اور لینڈ سلائڈنگ کا شکار ہوا ہے۔ یہاں لینڈ سلائڈنگ کے بعد کم از کم 13 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے اور اس تعداد میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے۔ وولیٹا کے زون چیف ایڈمنسٹریٹر سیموئل فولا نے اس حادثہ کے بارے میں بتایا کہ علاقہ سے اب تک 300 سے زائد افراد کو نکالا گیا ہے اور لاپتہ لوگوں کی حتمی تعداد کا فی الحال نامعلوم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایتھوپیا میں لینڈ سلائڈنگ کا یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور فولا نے پیر کے روز دیے گئے بیان میں کہا کہ مہلوکین میں بچے بھی شامل ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ احتیاط کے طور پر اور مزید لینڈ سلائڈنگ کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے 300 سے زائد لوگوں کا ریسکیو کیا گیا ہے۔ مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ وولیٹا علاقہ میں بچاؤ مہم زوروں پر جاری ہے۔


اس سے قبل گزشتہ ماہ جنوبی ایتھوپیا کے کچھ علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایتھوپیا میں بارش کے دوران لینڈ سلائڈنگ کے واقعات عام ہیں اور پیر کے روز پیش آیا لینڈ سلائڈنگ کا واقعہ گزشتہ ماہ جنوبی ایتھوپیا کے دوسرے علاقوں میں پیش آئے حادثات سے کم خطرناک رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔