پاکستان کی سرحد میں گھس کر ایران نے پھر کیا حملہ، جیش العدل کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
بتایا جا رہا ہے کہ ایرانی فوج نے پاکستان کی سرحد میں گھس کر منصوبہ بند طریقے سے دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے کمانڈر اسماعیل شاہ بخش اور اس کے کئی دیگر ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔
ایران اور پاکستان کے درمیان ایک بار پھر رشتوں میں تلخی بڑھ سکتی ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ ایران نے پاکستان کی سرحد میں گھس کر ایک بار پھر مبینہ طور پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بار ایران نے زمینی حملہ کیا ہے اور دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے سرکردہ کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں قبل ہی ایران نے پاکستان کی سرحد میں ہوائی حملہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے بھی ایران کے خلاف جوابی حملہ کر دیا تھا۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ دونوں ممالک کے سرکردہ سیاسی لیڈران نے ایک دوسرے کے خلاف تلخ بیانات بھی دیے تھے۔
تازہ حملہ سے متعلق میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایرانی فوج نے پاکستان کی سرحد میں گھس کر منصوبہ بند طریقے سے دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے کمانڈر اسماعیل شاہ بخش اور اس کے کئی دیگر ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔ جیش العدل کی تشکیل 2012 میں ہوئی تھی اور بتایا جاتا ہے کہ یہ ایک سنّی تنظیم ہے جو ایران کے جنوب مشرقی سستان-بلوچستان میں سرگرم ہے۔ اس تنظیم کو ایران کی حکومت دہشت گرد تنظیم مانتی ہے۔ ایران میں ہوئے کئی حملوں میں اس تنظیم کا ہاتھ مانا جاتا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں سستان-بلوچستان علاقہ میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا تھا جس میں 11 پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی تھی۔ اس حملے کے پیچھے بھی جیش العدل کا ہاتھ بتایا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔