چین کے شیڈونگ میں خوفناک طوفان نے مچائی تباہی، 5 افراد کی موت، درجنوں لوگ زخمی

طوفان کی وجہ سے 2820 گھر، 48 بجلی لائنیں اور 4000 ہیکٹیر سے زیادہ کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں، ریاستی میڈیا کے مطابق مواصلات، بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے لیکن حالات بہت خراب ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>طوفان کی علامتی تصویر</p></div>

طوفان کی علامتی تصویر

user

قومی آواز بیورو

چین کے شیڈونگ میں جمعہ کے روز آئے زبردست طوفان نے تباہی کا نظارہ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی نے مقامی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی چینی علاقہ شیڈونگ کے ایک شہر میں بونڈر کی شکل میں آئے طوفان نے پانچ لوگوں کی زندگی لے لی۔ اس طوفان میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بیشتر کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق طوفان جمعہ کی دوپہر ہیج شہر کے ڈوگمنگ اور جوان چینگ کاؤنٹی میں آیا جس میں تقریباً 88 افراد زخمی ہوئے۔ چینی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ 5 افراد کی موت سے متعلق تصدیق ہو چکی ہے، حالانکہ اموات کی تعداد میں اضافہ کے بھی اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں۔


ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کے سبب 2820 گھر، 48 بجلی فراہمی لائنیں اور 4000 ہیکٹیر سے زیادہ علاقہ میں پھیلی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ مواصلات، بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ حالانکہ علاقے میں حالات اب بھی خراب ہیں۔ چینی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بونڈر کی شکل میں طوفان عام طور پر چین کے جنوبی اور ساحلی علاقوں مثلاً گوانگڈونگ اور جیانگسو میں دیکھے جاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔