ایک سال میں 97 ہزار ہندوستانی ناجائز طریقے سے امریکہ پہنچے، یو ایس بارڈر سیکورٹی ایجنسی کا دعویٰ

امریکی سینیٹر لینکفورڈ نے بڑی تعداد میں لوگوں کے ناجائز طریقے سے امریکہ پہنچنے پر فکر ظاہر کیا ہے، انھوں نے کہا کہ لوگ میکسیکو پہنچتے ہیں اور پھر وہاں کے گروہ انھیں امریکہ میں داخل کراتے ہیں۔

ہندوستان۔امریکہ، تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان۔امریکہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

امریکہ کے کسٹم اور بارڈر سیکورٹی کا ایک اعداد و شمار سامنے آیا ہے جس کے مطابق اکتوبر 2022 سے ستمبر 2023 کے درمیان تقریباً 97 ہزار ہندوستانی ناجائز طریقے سے امریکہ میں داخل ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہوتے پکڑے گئے ہندوستان کی تعداد گزشتہ دو سالوں میں بڑھ کر پانچ گنا ہو گئی ہے۔ 20-2019 میں یہ تعداد تقریباً 20 ہزار تھی۔

جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں اس میں بتایا گیا ہے کہ 21-2020 میں امریکہ میں ناجائز طریقے سے داخل ہونے والے ہندوستانیوں کی تعداد 30662 تھی اور 22-2021 میں یہ تعداد 63927 رہی، لیکن اکتوبر 2022 سے ستمبر 2023 کے درمیان یہ بڑھ کر 96917 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ سال پکڑے گئے مجموعی لوگوں میں سے 30010 کناڈا سرحد پر اور 41770 میکسیکو بارڈر سے پکڑے گئے ہیں۔ حراست میں لیے گئے ہندوستانیوں کو چار زمرے میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ’نابالغ کے ساتھ‘، ’فیملی کے اراکین کے ساتھ‘، ’ایک بالغ‘ اور ’بچوں کے ساتھ‘ جیسے زمرے شامل ہیں۔ پکڑے گئے لوگوں میں سب سے زیادہ تعداد ’ایک بالغ‘ کی ہے۔


امریکہ کے سنیٹر جیمس لینکفورڈ نے بڑی تعداد میں لوگوں کے ناجائز طریقے سے امریکہ پہنچنے پر فکر کا اظہار کیا ہے۔ لینکفورڈ کا کہنا ہے کہ لوگ کئی فلائٹس بدل کر میکسیکو پہنچتے ہیں اور پھر وہاں کے گروہ انھیں غیر قانونی طریقے سے امریکہ مین داخل کراتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر کے لوگ ناجائز طریقے سے امریکہ آ کر ہمارے سسٹم کا استحصال کر رہے ہیں اور اسے کنٹرول کرنے کے لیے پالیسی بنانا بے حد ضرور ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔