اسرائیل کو نہ روکا گیا تو دنیا خطرے میں پڑ جائے گی: ایران
اسرائیل نے اپنے جرائم کا دائرہ بیروت، تہران اور یمن تک بڑھا دیا ہے۔ اگر ان دہشت گرد مجرموں کو نہ روکا گیا تو یہ خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کر دیں گے۔
ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل 10 مہینوں سے غزہ کی پٹی میں خونریزی اور تباہی پھیلا رہا ہے اور اب اس نے اپنے جرائم کی حد لبنان، ایران اور یمن تک پھیلا دی ہے، اس لیے اسے جلد از جلد روکنا ضروری ہے۔ ہے۔قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ علی باقری نے جمعے کے روز کہا کہ اگر اسرائیل کو جلد نہ روکا گیا تو مغربی ایشیا اور دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔
علی باقری نے کہا، "اسرائیل نے گزشتہ 10 مہینوں میں غزہ کی پٹی میں خونریزی اور تباہی مچائی ہے اور اب اس نے اپنے جرائم کا دائرہ بیروت، تہران اور یمن تک بڑھا دیا ہے۔ اگر ان دہشت گرد مجرموں کو نہ روکا گیا تو یہ خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کر دیں گے۔
فلسطینی تحریک حماس نے بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ اس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں ان کی رہائش گاہ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔ وہ نو منتخب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ تحریک نے ہنیہ کی موت کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکہ کو ٹھہرایا اور کہا کہ اس حملے کا جواب دیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔