ہٹلر کی گھڑی امریکہ میں ہوئی نیلام، 11 لاکھ ڈالر کی لگی بولی
امریکہ میں ایک نیلامی کے دوران نازی تاناشاہ ایڈولف ہٹلرکی گھڑی 11لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی، بی بی سی کے مطابق جرمن گھڑی فرم ہیوبر کے ذریعہ بنائی گئی ہے جس میں ایک سواستک بنا ہے اور نیچے اے ایچ لکھا ہے۔
امریکہ میں ایک نیلامی کے دوران نازی تاناشاہ ایڈولف ہٹلر کی گھڑی 11 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی، بی بی سی کے مطابق جرمن گھڑی فرم ہیوبر کے ذریعہ بنائی گئی ہے جس میں ایک سواستک بنا ہے اور نیچے اے ایچ لکھا ہے۔ اس میریلینڈ میں الیکزنڈر ہسٹوریکل آکشن میں ایک گمنام بولی لگانے والے کو فروخت کر دیا گیا تھا۔
نیلامی گھر، جو تاریخی آٹوگراف، دستاویزوں اور تصویروں، سبھی جنگوں سے فوجی اور اہم باقیات سے متعلق ہے، کا کہنا ہے کہ ہٹلر کو گھڑی 20 اپریل 1933 کو ان کے 44ویں یومِ پیدائش پر دی گئی تھی، جب وہ جرمنی کے چانسلر بنے تھے۔ نیلامی کرنے والے نے اپنے پروڈکٹ کی فہرست میں بتایا کہ ’’دنیا کے کچھ سب سے تجربہ کار اور معزز گھڑی ساز اور فوجی مورخین کے ذریعہ گھڑی اور اس کی تاریخ پر تحقیق کی گئی ہے، جن میں سے سبھی نے نتیجہ نکالا ہے کہ یہ ثابت ہے اور واقعی میں ایڈولف ہٹلر سے جڑا ہوا ہے۔‘‘
نیلامی کرنے والے کا کہنا ہے کہ گھڑی کو جنگ کی یادگار کی شکل میں لیا گیا تھا جب 4 مئی 1945 کو تقریباً 30 فرانسیسی فوجیوں کے ایک گروپ نے ہٹلر کے پہاڑی علاقہ برگھوف پر حملہ بول دیا تھا۔ نیلامی گھر کے مطابق گروپ کے اراکین میں سارجیٹ رابرٹ مگنوٹ تھے، جو گھڑی کے ساتھ فرانس لوٹ آئے، انھوں نے گھڑی کو اپنے چچیرے بھائی کو فروخت کر دیا۔ یہ گھڑی مگناٹ کنبہ کے قبضے میں رہی ہے اور اسے پہلے کبھی فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا ہے۔
حالانکہ 34 یہودی لیڈروں کے ذریعہ دستخط شدہ ایک کھلے خط میں گھڑی کی فروخت کو ’نفرت انگیز‘ بتایا گیا اور نیلامی سے نازی سامانوں کو واپس لینے کی اپیل کی گئی، جس میں ہٹلر کی بیوی ایوا براؤن کی ایک پوشاک بھی شامل تھی۔ اس میں نازی افسران کی آٹوگراف والی تصویریں اور ایک پیلے رنگ کی تصویر بھی شامل بتائی گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔