فرانس کی فضائی کمپنی نے منگل تک لبنان کے لیے اپنی پروازیں روک دی

ادھر جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھنسا نے بھی بیروت کے لیے 12 اگست تک اپنی بیروت کے لیے پروازیں روکنے کا اعلان کر رکھاہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

فرانس کی کفایتی سفر فراہم کرنے والی فضائی کمپنی 'ٹرانساویا' نے اعلان کیا ہے کہ سلامتی کے 'ایشوز ' کے باعث کم از کم اگلے منگل تک لبنان کے لیے اپنی پروازیں روک دی ہیں۔اس امر کا اعلان ایئر لائن کے ' پیرنٹ کمپنی' کے ایل ایم کی طرف سے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل فرانس کی دو ایئر لائنز بیروت کے لیے اپنی پروازوں کو پیر کے روز روک دیا تھا۔ یہ فیصلہ اسرائیل کی طرف سے لبنان سے بدلہ لینے کے نام پر حملے کا انتباہ کیا تھا۔


فضائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق' پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے سے پہلے ضروری ہو گا کہ ایک بار پھر زمینی حالات کا جائزہ لیا جائے۔نیز ہمارے ساتھ سفر کرنے والے وہ مسافر جنہون نے پہلے سے ٹکٹیں لے رکھی ہیں وہ بکنگ کی نئے ممکنہ دنوں کے لیے تجدید کرا سکتے ہیں۔' امکان ہے کہ بدھ کے روز سے پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

پروازوں کی معطلی و منسوخی کا معاملہ اس وقت سے تیز ہوا ہے جب سے اسرائیل نے لبنانی حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر کی بیروت پر اسرائیلی حملے سے ہلاکت ہوئی اور تہران میں حماس سربراہ کو کمرے کے اندر نشانہ بنایا گیا۔ ان واقعات سے خطے میں کشیدگی بہت بڑھ گئی ہے۔ادھر جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھنسا نے بھی بیروت کے لیے 12 اگست تک اپنی بیروت کے لیے پروازیں روکنے کا اعلان کر رکھاہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔