دھاراوی بحالی پروجیکٹ میں ہو رہی لوٹ، وزیر اعلیٰ شندے ممبئی کو بیچنا چاہتے ہیں: سنجے راؤت

سنجے راؤت نے کہا، ’’بی جے پی کے پاس کوئی کام نہیں، اس لیے وہ جیل میں بند غنڈوں کو اپنا ترجمان بنا رہے ہیں اور ہم پر الزام لگا رہے ہیں۔ مہاراشٹر کے لوگ سمجھدار ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>سنجے راؤت / ’ایکس‘&nbsp;@rautsanjay61</p></div>

سنجے راؤت / ’ایکس‘@rautsanjay61

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: شیوسینا (ادھو دھڑے) کے لیڈر سنجے راؤت نے اتوار کو ریاست کی مہایوتی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے اس پر دھاراوی بحالی پروجیکٹ میں لوٹ مار کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جیل میں بند غنڈوں کو اپنا ترجمان بنا کر ہم پر الزامات لگا رہی ہے۔

سنجے راؤت نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’بی جے پی کے پاس کوئی کام نہیں، اس لیے وہ جیل میں بند غنڈوں کو اپنا ترجمان بنا رہے ہیں اور ہم پر الزام لگا رہے ہیں۔ مہاراشٹر کے لوگ سمجھدار ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’شیو سینا کو دھاراوی بازآبادکاری پروجیکٹ سے کوئی مخالفت نہیں ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اس پروجیکٹ سے مہاراشٹرا اور ممبئی کو لوٹا نہ جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دھاراوی کے تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگوں کو وہاں مکانات دیے جائیں۔ اس پروجیکٹ میں دھاراوی کے لوگوں کو اسی جگہ پر آباد کیا جانا چاہیے۔‘‘


انہوں نے کہا کہ دھاراوی میں 18 مختلف ذاتوں اور مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ دھاراوی میں بہت سے کاروبار جیسے گارمنٹس، چرم کار، کمبھ کار اور بہت سے دوسرے کاروبار ہیں۔ وہاں تقریباً 500 ایکڑ اراضی ہے۔ بدلے میں متعلقہ بلڈر کو بڑا ایف ایس آئی یا فلور اسپیس انڈیکس ملتا ہے، پورا پروجیکٹ بلڈر کے لیے فائدہ مند ہے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر نے کہا کہ دھاراوی بحالی پروجیکٹ اور بحالی کے نام پر ممبئی کے 20 پرائم پلاٹ متعلقہ بلڈروں کو وزیر اعلی ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھاراوی بحالی پروجیکٹ ایک شکاری منصوبہ ہے۔ پہلے دھاراوی کے لوگوں کو گھر دیں، پھر بات کریں۔


ریاست کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "وہ (شندے) ممبئی کو اڈانی کو بیچنا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ہم ممبئی-مہاراشٹر کو کسی بھی محبوب صنعت کار کی چھولی میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، خواہ اس کی پشت پناہی کتنی ہی بڑی طاقت کیوں نہ کر رہی ہو۔‘‘

وزیر اعلیٰ شندے اور راج ٹھاکرے کے درمیان ملاقات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ’مراٹھی مانوس‘ کی طاقت کو کمزور کرنا ہے۔ اگر وہ لوگ مراٹھی بولتے ہوئے مہاراشٹر کے دشمنوں سے ہاتھ ملاتے ہیں تو تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔