حکومت ہند نے شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست سے متعلق رپورٹ کو 'خیالی' قرار دیا
جہاں تک شیخ حسینہ کی صورت حال کا تعلق ہے ہندوستانی ترجمان نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انتہائی مختصر نوٹس پر یہاں آئی تھیں۔
حکومت نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی اس رپورٹ کو 'خیالی' قرار دیا ہے جس میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست کی گئی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال سے، جب جمعرات کو دہلی میں ایک باقاعدہ بریفنگ میں محترمہ حسینہ کی حوالگی سے متعلق ڈھاکہ سے آنے والی خبروں پر ردعمل ظاہر کرنے کے لیے کہا گیا، تو انہوں نے کہا، "ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ یہ سوال خیالی ہے۔ جہاں تک محترمہ حسینہ کی صورت حال کا تعلق ہے، بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انتہائی مختصر نوٹس پر یہاں آئی تھیں۔ ہمارے پاس اس سے زیادہ کہنے کو کچھ نہیں ہے۔‘‘
رندھیر جیسوال سے پوچھا گیا تھا ’’کیا حکومت ہند کو بنگلہ دیش سے محترمہ حسینہ کی حوالگی کے لیے کوئی درخواست موصول ہوئی ہے؟ اگر ایسی درخواست آتی ہے تو حکومت ہند کیا کارروائی کرے گی؟ اور محترمہ حسینہ کی موجودہ حالت کیا ہے، کیا وہ سیاسی پناہ گزین ہیں؟
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔