برازیل میں بھی نہیں تھم رہا کورونا کا قہر، 24 گھنٹے میں تقریباً 70 ہزار نئے معاملے درج
گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 69074 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2552265 ہوگئی اور 1595 سے زیادہ مریضوں کی وائرس کے سبب موت کے بعد یہ تعداد 90134 ہوگئی ہے۔
ریو ڈی جنیرو: برازیل میں کورونا وائرس وبا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے۔ یہاں ایک دن میں 69074 نئے معاملوں کی تصدیق کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2552265 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 69074 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2552265 ہوگئی اور 1595 سے زیادہ مریضوں کی وائرس کے سبب موت کے بعد یہ تعداد 90134 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دہلی میں کورونا سے راحت نہیں،شفایابی کی شرح 89 فیصدی
اس درمیان محکمہ صحت نے یہ بھی بتایا کہ دیگر 3684 اموات کورونا کے مشتبہ معاملوں سے متعلق ہیں لیکن ان کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ برازیل کورونا انفیکشن اور اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ آبادی والے ساؤ پاؤلو میں انفیکشن کے 514197 معاملے ہیں اور 22389 لوگوں کی موت ہوئی۔ اس کے بعد ریو ڈی جنینریو 161647 معاملے اور 13198 اموات، سیئرا میں 169072 معاملے اور 7643 اموات ہوئی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Jul 2020, 10:26 AM