دہلی میں کورونا سے راحت نہیں،شفایابی کی شرح 89 فیصدی

دہلی کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ریکوری شرح بڑھ کر 88.9 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

تصویر بشکریہ اسکرال
تصویر بشکریہ اسکرال
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس(کووڈ -19)مریضوں کی تعداد پھر ایک ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ سے بدھ کو ریکوری شرح تقریباً 89 فیصد پر پہنچ گئی۔

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق منگل کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملے 1035 رہے جبکہ پیر کو یہ تیزی سے کم ہوکر 613 رہ گئے تھے۔دہلی میں متاثرین کی کل تعداد 133310 ہے۔


پیر کے روز دہلی میں 20جولائی کے بعد کورونا کے معاملے پھر ایک ہزار سے کم آئے۔20جولائی کو 27 مئی یعنی 54 روز بعد پہلی مرتبہ ایک ہزار سے کم 957 معاملے آئے تھے۔

دہلی کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،اس دوران 1126 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کل 118633 مریض انفکشن کو شکست دے چکے ہیں اور ریکوری شرح بڑھ کر 88.9 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔اس دوران مزید 26 افراد کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد 3907 ہوگئی ہے۔


یہاں سرگرم مریضوں کی تعداد بھی کم ہو کر 10770 رہ گئی۔اس میں سے 5894 ہوم آئیسولیشن میں اور 3028 اسپتال میں داخل ہیں۔باقی کا دیگر کووڈ مراکز پر علاج چل رہا ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں ساڑھے سات ہزار سے زائد جانچ کی گئی۔دہلی میں 10لاکھ کی آبادی پر جانچ کی اوسط 52327 پہنچ گئی ہے۔


دہلی میں کورونا بیڈ کی کل تعداد 16008 ہے جس میں سے 12980 خالی ہیں ۔اچھی بات یہ ہے کہ ممنوعہ علاقوں کی تعداد 715 سے کم ہوکر 704 رہ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔