جنوبی کوریا میں کورونا کا پھیلاؤ جاری، ایک دن میں 72883 نئے معاملے ریکارڈ

ایجنسی کے مطابق کورونا کے نئے معاملوں میں بیرون ملک سے آنے والے 50 متاثرہ مسافر بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سیئول: جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کے 72,883 نئے معاملے ریکارڈ کیے گئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 26,290,877 ہوگئی۔ صحت حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ کوریا ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی (کے ڈی سی اے) نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ روز کے مقابلے روزانہ کورونا انفیکشن کی تعداد 23,765 تھی، جو کہ ایک ہفتہ قبل 62,260 تھی۔

انھوں نے بتایا کہ پچھلے ہفتے میں روزانہ اوسطاً نئے معاملوں کی تعداد 53,112 تھی۔ ایجنسی کے مطابق کورونا کے نئے معاملوں میں بیرون ملک سے آنے والے 50 متاثرہ مسافر بھی شامل ہیں۔ بیرون ملک سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 70,534 ہوگئی اور متاثرہ افراد میں سے 412 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں 29 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 29,748 ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔