گجرات اسمبلی انتخابات: بی جے پی کی چوتھی فہرست جاری، الپیش ٹھاکور کا حلقہ تبدیل
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کی رات گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے 12 امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی جس میں الپیش ٹھاکر کو رادھن پور کی جگہ جنوبی گاندھی نگر سے میدان میں اتارا گیا ہے
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کی رات گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے 12 امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی جس میں الپیش ٹھاکر کو رادھن پور کی جگہ جنوبی گاندھی نگر سے میدان میں اتارا گیا ہے۔
امیدواروں کے ناموں کو بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے 9 نومبر کو منظوری دی تھی۔ بی جے پی نے پہلی فہرست میں 160، دوسری فہرست میں چھ، تیسری میں ایک اور چوتھی میں 12 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح اب 179 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ گجرات اسمبلی کی کل 182 سیٹوں کے لیے ووٹنگ دو مرحلوں میں یکم اور 5 دسمبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔
گزشتہ الیکشن میں الپیش ٹھاکر کو رادھن پور سے ٹکٹ دیا گیا تھا جبکہ اس بار انہیں گاندھی نگر جنوبی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اتوار کے روز بی جے پی کی تیسری فہرست میں پارٹی نے ودھوان اسمبلی حلقہ سے جگدیش بھائی مکوانہ کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔