برطانیہ کے نائب وزیر اعظم ڈومنک راب نے دیا استعفیٰ، رِشی سُنک حکومت کی مشکلات میں اضافہ

بتایا جاتا ہے کہ ڈومنک راب کے ذریعہ برے سلوک کی کئی بار شکایت کی گئی تھی، کچھ میڈیا رپورٹس میں یہاں تک بتایا گیا تھا کہ راب لوگوں کو اتنا ڈراتے دھمکاتے تھے کہ سامنے والا شخص رونے لگتا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ڈومنک راب</p></div>

ڈومنک راب

user

قومی آواز بیورو

برطانیہ کے نائب وزیر اعظم ڈومنک راب نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب ان پر لگاتار برا سلوک کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت انصاف اور وہائٹ ہال کے دیگر محکموں میں ڈومنک راب پر ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے سکریٹری برائے انصاف اور نائب وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

برطانیہ کے نائب وزیر اعظم ڈومنک راب نے دیا استعفیٰ، رِشی سُنک حکومت کی مشکلات میں اضافہ

بتایا جاتا ہے کہ ڈومنک راب کے ذریعہ برے سلوک کی کئی بار شکایت کی گئی تھی۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں یہاں تک بتایا گیا تھا کہ راب لوگوں کو اتنا ڈراتے دھمکاتے تھے کہ سامنے والا شخص رونے لگتا تھا۔ ایسے حالات میں ڈومنک راب کے استعفیٰ کا اعلان کچھ لوگوں کے لیے راحت کی سانس ہوگی، حالانکہ برطانیہ کی رِشی سنک حکومت کے لیے یہ مشکلات میں مزید اضافہ معلوم پڑ رہا ہے۔


دراصل رِشی سنک اپنی بیوی اکشتا مورتی کو معاشی فائدہ دینے کے معاملے میں پہلے ہی نشانے پر تھے۔ اب نائب وزیر اعظم کا استعفیٰ سُنک کے لیے بڑا جھٹکا ثابت ہو سکتا ہے۔ ان پر سوال کھڑے ہو سکتے ہیں کہ آخر انھوں نے راب کو اب تک عہدہ پر کیوں بنے رہنے دیا۔ اس معاملے پر ایک اہم بیرسٹر ایڈم ٹولی کیسی کے ذریعہ جانچ بھی کی جا چکی ہے۔ حالانکہ ڈومنک راب نے اپنے اوپر عائد سبھی الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ سبھی شکایتوں کا سختی کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔