کیا آپ اوکھلا کی مساجد میں عید کی نماز کا وقت جاننا چاہتے ہیں؟ کہیں صبح 6.15 بجے جماعت تو کہیں 8.30 بجے

عید کی نماز نوح مسجد میں 6.15 بجے ہوگی جو کہ جوگا بائی ایکسٹینشن، ذاکر نگر، گلی نمبر 6 میں موجود ہے، اوکھلا ہیڈ واقع جامع مسجد میں عید کی نماز کے لیے 8.30 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

نماز / آئی اے این ایس
نماز / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب میں آج عید کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں آج شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا اور چاند نظر آنے پر کل یعنی ہفتہ کے روز عید کا تہوار منایا جائے گا۔ عید کی نماز کے لیے سبھی عیدگاہوں اور مساجد کی طرف سے وقت کا اعلان ہو چکا ہے۔ اگر آپ عید کی نماز دہلی میں ادا کرنے والے ہیں اور خصوصاً اوکھلا علاقہ میں مقیم ہیں تو یہ جانکاری آپ کے لیے بہت اہم ہے کہ نمازِ عید کی پہلی جماعت نوح مسجد میں 6.15 بجے ہوگی جو کہ جوگا بائی ایکسٹینشن، ذاکر نگر، گلی نمبر 6 میں موجود ہے۔ اوکھلا علاقہ میں اگر عید کی نماز کے لیے سب سے آخری جماعت کی بات کی جائے تو اوکھلا ہیڈ واقع جامع مسجد میں یہ 8.30 بجے ہوگی۔

اوکھلا کے شاہین باغ، بٹلہ ہاؤس اور ذاکر نگر وغیرہ علاقہ میں موجود مساجد میں عید کی نماز کے لیے الگ الگ وقت کا اعلان ہوا ہے۔ جوگا بائی (نزد سنڈریلا) واقع مسجد عائشہ میں عید کی نماز 6.30 بجے ہوگی، جبکہ اوکھلا وِہار واقع مسجد کہکشاں میں عید کی نماز کے لیے 6.45 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ اقرا مسجد (جسولا ڈی ڈی اے فلیٹ)، عمر مسجد (ذاکر نگر، گلی نمبر 17)، چار مینار مسجد (ہری کوٹھی، ای بلاک)، جامعہ اسلامیہ سنابیل مسجد (شاہین باغ، ٹھوکر نمبر 9) اور بلال مسجد (شاہین باغ، ڈی بلاک) میں عید الفطر کی نماز 7 بجے صبح ہوگی۔


اسی طرح مسجد نبی (جوہری فارم، لین نمبر 3)، خلیل اللہ مسجد (بٹلہ ہاؤس، نزد بارات گھر)، اصلاح مسجد (سر سید روڈ، جوگا بائی ایکسٹینشن)، فردوس مسجد (شاہین باغ)، قادری مسجد (شاہین باغ، این بلاک) میں عید کی نماز 7.15 بجے صبح ہوگی، جبکہ ستارہ مسجد (شاہین باغ، جی بلاک)، طیب مسجد (شاہین باغ، ٹھوکر نمبر 8)، چھپر والی مسجد (اوکھلا ہیڈ)، موتی مسجد (ذاکر نگر، گلی نمبر 21)، ہری مسجد (بٹلہ ہاؤس)، بیت النور مسجد (تیمور نگر) میں نمازِ عید کی جماعت کے لیے 7.30 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

اوکھلا واقع دیگر مساجد کی بات کی جائے تو شانِ الٰہی مسجد (شاہین باغ، ایم بلاک)، جماعت اسلامی ہند مسجد (ابولفضل انکلیو، ٹھوکر نمبر 4)، مدینہ مسجد (ذاکر نگر، گلی نمبر 40) اور انجم مسجد (تیمور نگر) میں جماعت 7.45 بجے ہوگی، جبکہ جامع مسجد (جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی)، شہاب مسجد (بٹلہ ہاؤس)، مسجد عمر فاروق (جوگا بائی ایکسٹینشن) اور مسجد الخضر (خضر آباد) میں عید کی نماز ان شاء اللہ 8.00 بجے ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔