10 میں سے 9 ممالک انسانی ترقی کے معاملے میں پچھڑے، یو این ڈی پی کا الرٹ
اقوام متحدہ ترقیاتی منصوبہ (یو این ڈی پی) نے جمعرات کو متنبہ کیا ہے کہ کئی بحران کے سبب 10 میں سے 9 ممالک انسانی ترقی کے معاملے میں پچھڑے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ ترقیاتی منصوبہ (یو این ڈی پی) نے جمعرات کو متنبہ کیا ہے کہ کئی بحران کے سبب 10 میں سے 9 ممالک انسانی ترقی کے معاملے میں پچھڑے ہوئے ہیں۔ انسانی ترقی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بحران کی طرف بڑھ رہی ہے، فائر بریگیڈ کے چکر میں پھنس گئی ہے اور ہمارے سامنے آنے والے مسائل کی جڑوں سے نمٹنے میں ناکام ہے۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیز بدلاؤ کے بغیر دنیا مزید کمیوں اور ناانصافی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
شنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں دنیا بھر کے اربوں لوگوں کے لیے تباہناک اثرات مرتب ہوئے ہیں، جب کووڈ-19 اور یوکرین جنگ جیسے بحران یکے بعد دیگرے سامنے آئے اور وسیع سماجی و معاشی بدلاؤ کے ساتھ ساتھ خطرناک تبدیلیاں لوگوں پر اثرانداز ہوئیں۔ 32 سالوں میں پہلی بار جب یو این ڈی پی اس کا مطالعہ کر رہا ہے، انسانی ترقی انڈیکس (ایچ ڈی آئی) میں لگاتار دو سالوں سے عالمی سطح پر گراوٹ آئی ہے۔ لگاتار ترقیاتی اہداف کی سمت میں ترقی کو الٹتے ہوئے، انسانی ترقی اپنے 2016 کی سطح پر واپس آ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ ممالک نے 2020 یا 2021 میں اپنے ایچ ڈی آئی اسکور میں گراوٹ درج کی ہے اور دونوں سالوں میں 40 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ جب کہ کچھ ممالک معاشی بحران سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکہ، کیریبیائی، افریقی اور جنوبی ایشیائی خاص طور سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
یو این ڈی پی چیف اچم اسٹینر نے کہا کہ ’’دنیا بیک ٹو بیک بحران کا جواب دینے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔ ہم نے زندگی کی لاگت اور توانائی بحران کو ساتھ دیکھا ہے، جب کہ یہ فوسل فیوئل کو سبسیڈی دینے جیسے فوری اصلاحات پر مرکوز کرنے کے لیے بہتر ہے، فوری راحت پالیسی طویل مدتی سسٹم والی تبدیلیوں میں تاخیر کر رہی ہے جو ہمیں کرنا چاہیے۔‘‘
نئی شماریات سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ سب سے زیادہ غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، ان کے بہت زیادہ سیاسی نظریہ رکھنے کا بھی زیادہ امکان ہوتا ہے۔ رپورٹ کو لکھنے والوں میں شامل یو این ڈی پی کے پریڈو کانسیکاؤ کا کہنا ہے کہ ’’غیر یقینی کو ختم کرنے کے لیے ہمیں انسانی ترقیات کو دوگنا کرنے اور لوگوں کی دولت یا صحت میں اصلاح کرنے سے بالاتر دیکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔