بنگلہ دیش کبھی کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا: حسینہ
شیخ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کبھی بھی کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ملک کے عوام کو ہم پر بھروسہ ہے اور اسی طاقت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی دباؤ کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا، بلکہ عوام کی طاقت سے آگے بڑھے گا۔ شیخ حسینہ نے یہ بیان یہاں وزیر اعظم کے دفتر کے شاپلہ ہال میں ایک پریس کانفرنس میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کبھی بھی کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ملک کے عوام کو ہم پر بھروسہ ہے اور اسی طاقت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
انسانی حقوق سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو پناہ دینے والوں کو انسانی حقوق کون سکھائے گا؟ جس ملک میں اسکولوں میں فائرنگ، طلباء کی ہلاکت، پولیس کے ہاتھوں سڑکوں پر لوگوں کا گلا گھونٹنے کے واقعات تواتر سے ہو رہے ہوں، کیا وہ ہمیں انسانی حقوق سکھائیں گے؟ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بنگلہ دیش اپنے اعتماد اور عوام کی طاقت کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کانگریس کا ملک گیر ستیہ گرہ 27 جون کو
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔