آذربائیجان میں قومی اسمبلی تحلیل کردی گئی،انتخابات ستمبر میں ہونگے

صدرعلی ایف نے قومی اسمبلی کا فیصلہ اس کی آئینی حیثیت کی جانچ کے لیے آئینی عدالت کو بھیج دیا۔آئینی عدالت نے قرار دیا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل اور عام انتخابات کو آگے لانا آئینی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرتے ہوئے یکم ستمبر کو عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آذربائیجان کے ایوان صدر کی ویب سائٹ پر جاری حکم نامے کے مطابق، علی ایف نے ملک کی قانون سازی کے ادارے، قومی اسمبلی کو تحلیل کر دیا جس کے بعد نومبر میں ہونے والے عام انتخابات یکم ستمبر کو ہوں گے۔


آذربائیجان کی قومی اسمبلی نے صدر الہام علی ایف سے کہا کہ وہ اسمبلی کو تحلیل کر دیں اور عام انتخابات کو دو ماہ تک نومبر میں کرانے کا منصوبہ بنائیں کیونکہ یہ ملک اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کی 29ویں کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

صدر علی ایف نے قومی اسمبلی کا فیصلہ اس کی آئینی حیثیت کی جانچ کے لیے آئینی عدالت کو بھیج دیا۔آئینی عدالت نے قرار دیا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل اور عام انتخابات کو آگے لانا آئینی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔