افغانستان سے فرار اشرف غنی کو اہل خانہ کے ساتھ ابوظبی میں ملی پناہ

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے افغان صدر اشرف غنی اور ان کے اہل خانہ کا ’اخلاقی بنیاد‘ پر ملک میں استقبال کیا ہے۔

اشرف غنی کی فائل تصویر، آئی اے این ایس
اشرف غنی کی فائل تصویر، آئی اے این ایس
user

تنویر

افغانستان کے صدر عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد اشرف غنی اپنی فیملی کے ساتھ کہاں غائب ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں کوئی بھی مصدقہ جانکاری ابھی تک سامنے نہیں آئی تھی، لیکن اب پتہ چلا ہے کہ انھیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے یہاں پناہ دی ہے۔ اشرف غنی اہل خانہ کے ساتھ ابوظبی میں ہیں اور اس تعلق سے یو اے ای کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ انھیں اخلاقی بنیاد پر پناہ دی گئی ہے۔ حالانکہ اس تعلق سے اب بھی کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی کہ وہ ابوظبی میں کس مقام پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

یو اے ای کی وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے افغان صدر اشرف غنی اور ان کے اہل خانہ کا ’اخلاقی بنیاد‘ پر ملک میں استقبال کیا ہے۔ طالبان کے کابل کے نزدیک پہنچنے سے پہلے ہی اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ یو اے ای کی سرکاری خبر کمیٹی ’ڈبلیو اے ایم‘ نے بدھ کو اپنی ایک خبر میں یہ جانکاری دی۔


دوسری طرف افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے لوگوں پر طالبان کی پرتشدد کارروائی میں کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی اور 6 دیگر لوگ زخمی ہو گئے۔ افغانستان کے ایک ہیلتھ افسر نے یہ جانکاری میڈیا کو دی۔ دراصل درجنوں لوگوں نے بدھ کے روز افغانستان کے یوم آزادی سے ایک دن قبل قومی پرچم لہرایا اور طالبان کا پرچم اتار دیا۔ اس کے بعد طالبان نے گولیاں چلائیں اور لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کی۔ ہیلتھ افسر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر یہ جانکاری دی کیونکہ اسے میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Aug 2021, 9:05 PM