3 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد برطانیہ کی تمام مساجد نمازیوں کے لئے کھل گئیں

مساجد انتظامیہ بخار کی جانچ، ہینڈ سینیٹائرز اور ماسک یقینی بنا نے کی پابند ہو گی۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں دیگر عبادت گاہیں، ریسٹورنٹ اور حجام کی دکانیں مروجہ طریقہ کار کے تحت کھول دی گئی ہیں

 برطانیہ کی تمام مساجد نمازیوں کے لئے کھل گئیں
برطانیہ کی تمام مساجد نمازیوں کے لئے کھل گئیں
user

قومی آواز بیورو

برطانیہ میں 3 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد تمام مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے مساجد میں محدود تعداد کے ساتھ نماز کی اجازت دی ہے، جبکہ نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ مساجد انتظامیہ بخار کی جانچ، ہینڈ سینیٹائرز اور ماسک یقینی بنا نے کی پابند ہو گی۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں دیگر عبادت گاہیں، ریسٹورنٹ اور حجام کی دکانیں مروجہ طریقہ کار کے تحت کھول دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مساجد میں محدود نمازیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔ کرونا وبا کے باعث متحدہ عرب امارات نے مکمل لاک ڈاؤن پالیسی اپناتے ہوئے تمام مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی لگا دی تھی تاہم اب نمازی گھروں کی بجائے مکمل ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے مساجد میں نماز ادا کریں گے۔


متحدہ عرب امارات نے مساجد کے لئے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسجد کی کل گنجائش کا تیس فیصد نمازیوں سے پر کرنے کی اجازت دی گئی، اگر کوئی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ بزرگ افراد اور، 12سال سے کم عمر بچے اور ایسے افراد جنہیں سانس کی بیماریاں ہیں ان کے مساجد میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔