ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی کچھ ادویات کے ٹرائل پر روک لگائی

ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ ہائڈروکسی کلوروکوین اور لوپیناویر کے استعمال کے بعد نتائج سے پتہ چلا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے والے کووڈ- 19 کے مریضوں کی اموات میں معمولی کمی یا کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اسپتال میں داخل ہونے والے کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے مریضوں کی اموات میں بہت معمولی کمی یا کمی نہ ہونے کی وجہ سے لوپیناویر / ریٹونا ویر ادوایات کے سالیڈریٹی ٹرائل پر روک لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ’’ڈبلیو ایچ او نے آج ہائیڈروکسی کلورو کوین اور لوپیناویر / ریٹوناویر کی جانچ پر پابندی عائد کرنے کی بین الاقوامی اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارش کو منظورکرلیا‘‘۔ ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ یہ فیصلہ ان ادویات کے سالیڈریٹی ٹرائل کے داخلی نتائج کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے بتایا ’’ہائڈروکسی کلوروکوین اور لوپیناویر / ریٹوناویر کے استعمال کے بعد داخلی نتائج سے پتہ چلا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے والے کووڈ- 19 کے مریضوں کی اموات میں معمولی کمی یا کوئی کمی نہیں ہورہی ہے‘‘۔ ان ادویات کا سالیڈریٹی ٹرائل فوری طور پر ملتوی کردیا گیا ہے‘‘۔


تاہم تنظیم کے اس فیصلے کا اطلاق صرف اسپتالوں میں داخل مریضوں پر ہوگا۔ مریضوں کو اسپتال میں داخل کیے جانے سے قبل یا اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد اس سلسلے میں ہونے والے مطالعہ پر اس کا اثر نہیں پڑے گا۔ تنظیم نے اسپتال میں داخل مریضوں پر اس کے اثرات کا پتہ لگانے کے لئے مارچ میں سالیڈریٹی ٹرائل شروع کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔