طیارہ میں بار بار بیت الخلاء جانے والی خاتون کو دھکا مار کر باہر نکالنے کا الزام!

کناڈائی صحافی جوانا نے اس واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پیٹ میں خرابی کی وجہ سے مجھے بار بار واش روم جانا پڑا، اس بات سے پریشان کرو اراکین نے طیارہ سے دھکا مار کر باہر نکال دیا۔

<div class="paragraphs"><p>ویسٹ جیٹ ایئرلائنس، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/WestJet">@WestJet</a></p></div>

ویسٹ جیٹ ایئرلائنس، تصویر@WestJet

user

قومی آواز بیورو

فلائٹ میں بار بار بیت الخلاء جانے والی ایک خاتون کو طیارہ میں موجود کرو ممبران کے ذریعہ مبینہ طور پر دھکا دے کر باہر نکالے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ فلائٹ میں پرواز بھرنے سے پہلے بار بار واش روم جانے کے سبب اسے طیارہ سے اتار دیا گیا۔ خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ اس دوران کرو ممبران نے نہایت بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ متاثرہ خاتون کناڈا کی صحافی جوانا چیو ہے جنھوں نے پریشان کرنے والے اس واقعہ سے متعلق تفصیلی جانکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’میں میکسیکو سے آنے والی ویسٹ جیٹ کی فلائٹ میں بیٹھی تھی۔ لیکن پیٹ میں خرابی کی وجہ سے مجھے بار بار واش روم جانا پڑا۔‘‘ جوانا کا الزام ہے کہ اس بات سے ناراض کرو ممبران نے انھیں طیارہ سے دھکے مار کر نکال دیا۔ خاتون اس بات سے بھی ناراض ہیں کہ اسے ہوٹل یا دوسری فلائٹ کے وعدے کے بغیر خود کے بھروسے چھوڑ کر ویسٹ جیٹ نے کنارہ کشی اختیار کر لی۔


جوانا کا کہنا ہے کہ وہ میکسیکو سے چھٹیاں منا کر لوٹ رہی تھیں، لیکن انھیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ فلائٹ میں ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آئے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ طیارہ سے نکالے جانے کے دوران جلدبازی میں وہ اپنے سبھی پیسے ساتھی مسافروں کے پاس بھول آئی تھیں۔ وہ یہ بھی بتاتی ہیں کہ ویسٹ جیٹ کے سپروائزر نے ایئرپورٹ سے 20 کلومیٹر دور ایک ہوٹل تک ان کی ٹیکسی کا کرایہ دینے سے بھی منع کر دیا۔

کناڈائی صحافی نے اس واقعہ کے تعلق سے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ سپروائزر نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت کی ویڈیو ڈیلیٹ نہیں کی تو وہ اگلے دن طیارہ پر نہیں چڑھ پائے گی۔ ان چیلنجز کے باوجود جوانا ایک دیگر ویسٹ جیٹ سپروائزر سے بات کرنے میں کامیاب رہیں، حالانکہ اس نے بھی انھیں اگلی پرواز کے متعلق کوئی جانکاری نہیں دی۔ انھوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’یہ افسوسناک ہے کہ جب تک میں نے عوامی طور سے اپنا تجربہ ظاہر نہیں کیا، تب تک ویسٹ جیٹ کی طرف سے مجھے کوئی مدد نہیں مل پائی۔‘‘ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی جانکاری دی کہ ایئرپورٹ پر میرے بار بار کہنے پر ویسٹ جیٹ نے مجھے میرا بکنگ ریفرینس نمبر ڈی ایم کر دیا۔ گرفتاری کے خوف سے میں ٹیکسی میں بیٹھی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔