غزہ میں آئی ڈی ایف کے مزید 2 جوان ہلاک، اب تک 44 اسرائیلی فوجیوں کی ہو چکی ہے موت

اسرائیلی فوج نے کہا کہ مہلوکین جوان آئی ڈی ایف کے اسپیشل کمانڈو بریگیڈ یونٹ سے وابستہ تھے اور غزہ پٹی کے اندر حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ جنگ میں مارے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>غزہ پر بمباری، تصویر&nbsp;آئی اے این ایس</p></div>

غزہ پر بمباری، تصویرآئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے پیر کے روز غزہ میں مزید دو فوجیوں کی موت کی خبر دی۔ ان دو اموات کے بعد 27 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی شروعات کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہو گئی ہے۔ آئی ڈی ایف نے دونوں فوجیوں کی شناکت کریت ملاچی کے میجر ایساکار ناتھن (28 سال) اور روش روئن کے اسٹاف سارجنٹ اتائے شوہم (21 سال) کی شکل میں کی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ آئی ڈی ایف کے اسپیشل کمانڈو بریگیڈ یونٹ سے وابستہ تھے اور غزہ پٹی کے اندر حماس جنگجوؤں کے ساتھ جنگ کے دوران مارے گئے۔ غزہ میں جاری زمینی آپریشن کے حصے کی شکل میں اسرائیلی فوج پہلے ہی غزہ کے مرکز تک پہنچ چکی ہے اور شورش پسند تنظیم کے کمانڈ سنٹر سمیت حما کے کئی کنٹرول سنٹرس پر قبضہ کرنے کے لیے تیار ہے۔


واضح رہے کہ حماس نے زیر زمین کئی سرنگیں تیار کر رکھی ہیں اور ان سرنگوں کا نیٹورک آئی ڈی ایف کے لیے ایک بڑا رخنہ ثابت ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ پٹی میں ان سرنگوں کی تعداد تقریباً 1300 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔