وسطی ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک

ایجنسی کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق سات افراد تاحال لاپتہ ہیں اور مٹی کے تودے گرنے سے 500 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کوئٹو: وسطی ایکواڈور کے چمبورازو صوبے میں اتوار کی رات الاؤسی کینٹن میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 16 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ رسک مینجمنٹ سیکرٹریٹ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ایجنسی کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق سات افراد تاحال لاپتہ ہیں اور مٹی کے تودے گرنے سے 500 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے لاتعداد گھر تباہ ہوئے ہیں، 65 فیصد بڑی سڑکوں کو نقصان پہنچا اور 25 فیصد اسٹریٹ لائٹس کام نہیں کر رہی ہیں۔

سکرٹریٹ نے کہا کہ کمیونٹیز اور شہروں کے لئے 100 فیصد ٹرانسپورٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ ملک کی ای سی یو 911 مربوط ہنگامی ہاٹ لائن اور سروس نے اتوار کی رات ایک الرٹ جاری کیا اور فوری طور پر دیہی علاقوں میں تلاش اور بچاؤ ٹیموں کو روانہ کیا۔ صدر کے مواصلاتی سکریٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ گھروں سے محروم ہونے والوں کے لیے عارضی رہائش اور بستروں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔