ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچی، ایک ڈالر اب 83.62 روپے کے برابر

انٹربینک بیرون ملکی کرنسی مارکیٹ میں ہندوستانی کرنسی پیر کے روز ایک ڈالر کے مقابلے 83.53 روپے پر کھلی اور 83.62 روپے پر بند ہوئی، کل یہ 83.51 روپے پر بند ہوئی تھی یعنی آج 11 پیسے کی گراوٹ ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>روپیہ اور ڈالر/ تصویر آئی اے این ایس</p></div>

روپیہ اور ڈالر/ تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی روپے کی قدر دن بہ دن گرتی جا رہی ہے، اور آج جب شیئر مارکیٹ کا کاروبار بند ہوا تو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ اب تک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ پیر کے روز مارکیٹ بند ہوتے وقت ایک ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر 83.62 روپے تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 جولائی کو ہندوستانی کرنسی شروع سے ہی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہی تھی۔ حالانکہ شیئر بازار میں آج بھی تیزی کا رخ دیکھنے کو ملا۔ نفٹی نے شروعاتی کاروبار میں ہی آل ٹائم ہائی کو چھو لیا تھا۔ جہاں تک روپے کی بات ہے، آج صبح روپیہ 4 پیسے گراوٹ کے ساتھ کھلا اور پھر 11 پیسے گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔


اس درمیان فاریکس ٹریڈرس کا کہنا ہے کہ شیئر بازار میں مثبت رجحان ہے، جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ مارکیٹ کے بنچ مارک انڈیکس آل ٹائم ہائی پر پہنچ گئے اور اہم بیرون ملک فنڈ انفلو کی وجہ سے روپے نے ذیلی سطح کو چھو دیا۔ انٹر بینک بیرون ملکی کرنسی بازار میں ہندوستانی کرنسی 83.53 پر کھلی اور 83.62 (آخری) پر بند ہوئی، جو گزشتہ روز کے مقابلے 11 پیسے کی گراوٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ دراصل جمعہ کے روز ڈالر کے مقابلے روپیہ 83.51 پر بند ہوا تھا۔

شیئرخان بائے بی این پی پاریبا کے ریسرچ اینالسٹ انوج چودھری کا کہنا ہے کہ مثبت امریکی ڈالر اور بڑھتی گھریلو مہنگائی کے سبب روپے کی قدر میں گراوٹ آئی ہے۔ اس درمیان دنیا کی بڑی کرنسی کے مقابلے امریکی کرنسی کی مضبوطی بتانے والا ڈالر انڈیکس 0.02 فیصد کی سبقت کے ساتھ 104.07 پر بنا ہوا ہے۔ خام تیل میں آج پھر تیزی دیکھی جا رہی ہے اور یہ 0.09 فیصد چرھ کر 85.11 امریکی ڈالر فی بیرل پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔