ہند-پاک رینجرس نے دیوالی پر کچھ ایسا کیا کہ آپ کہیں گے ’واہ‘
کَچھ سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورس نے دیوالی کے مبارک موقع پر پاکستان رینجرس کے درمیان مٹھائیاں تقسیم کیں اور نیک خواہشات بھی پیش کیے۔
کَچھ سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے دیوالی کے مبارک موقع پر پاکستان رینجرس کے درمیان میٹھائیاں تقسیم کیں اور انھیں نیک خواہشات بھی پیش کیے۔ کَچھ میں ہند-پاک بین الاقوامی سرحد پر تعینات گجرات فرنٹیر کے بی ایس ایف جوانوں نے جمعرات کو پاکستان رینجرس کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد پیش کی۔
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بی ایس ایف گجرات فرنٹیر ڈی آئی جی ایم ایل گرگ نے کہا کہ ’’پڑوسی ملک کے ساتھ اچھے رشتے بنائے رکھنے کے لیے دونوں فریق کی جانب سے یہ ایک اچھا موقع ہے۔ ہماری طرف سے دیوالی، 15 اگست، 26 جنوری اور مختلف تہواروں مثلاً عید، 14 اگست، جو ان کا یومِ آزادی ہے، ان کی طرف سے ہم مٹھائیوں کی لین دین کرتے ہیں۔‘‘
گرگ نے کہا کہ ’’سبھی بٹالینوں کے کمانڈنٹ ان چیزوں کی لین دین کرتے ہیں۔ ہماری چار بٹالین پاکستان کے ساتھ کَچھ سرحد پر تعینات ہیں، اس لیے ہمارے کمانڈنٹ اور ان کی طرف سے کمانڈنگ افسران کے درمیان مٹھائیوں کی لین دین ہوتی ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔