فرانس: بیسٹل ڈے پریڈ میں مہمانِ خصوصی ہوں گے پی ایم مودی، ہندوستانی فوج کا ایک دستہ بھی پریڈ میں ہوگا شامل

ہندوستان اور فرانس اسٹریٹجک، ثقافتی، سائنسی، اکیڈمک اور معاشی شعبہ میں تعاون بڑھا رہے ہیں اور وزیر اعظم مودی کا یہ فرانس دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان اور فرانس کے درمیان دو فریقی تعلقات لگاتار مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان رشتہ کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کے مقصد سے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی جولائی میں فرانس کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ فرانس کی سب سے بڑی اور سب سے قدیم فوجی پریڈ ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ میں بطور مہمانِ خصوصی شامل ہوں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستانی فوج کا ایک دستہ بھی اس پریڈ کا حصہ بنے گا۔

دراصل ہندوستان اور فرانس کے اسٹریٹجک تعلقات کے 25 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے فرانس کے صدر امینوئل میکروں نے پی ایم مودی کو ہر سال 14 جولائی کو ہونے والی بیسٹل ڈے پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شامل ہونے کی دعوت دی تھی، جسے پی ایم مودی نے قبول کر لیا ہے۔ یعنی صرف رواں سال ہی نہیں، قوی امید ہے کہ آئندہ سالوں میں بھی وزیر اعظم مودی بیسٹل ڈے پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کے 25 سال مکمل ہونے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی سیکورٹی فورسز کا ایک دستہ فرانس کی ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ میں شامل ہوگا۔ ہندوستان اور فرانس اسٹریٹجک، ثقافتی، سائنسی، اکیڈمک اور معاشی شعبہ میں تعاون بڑھا رہے ہیں اور وزیر اعظم مودی کا یہ فرانس دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔