گردابی طوفان ’ریمل‘ مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرانے کو تیار، 26-25 مئی کو دکھائے گا اپنا اثر

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گردابی طوفان کے سبب 25 مئی کو مغربی بنگال کے کچھ ضلعوں میں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اور بنگلہ دیش میں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا اندیشہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گردابی طوفان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گردابی طوفان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کے ایک بڑے حصے میں اس وقت ریکارڈ ساز گرمی پڑ رہی ہے۔ کچھ حصوں میں زوردار بارش اور تیز ہوائیں ضرور چل رہی ہیں، لیکن راجدھانی دہلی، راجستھان، یوپی، بہار، پنجاب وغیرہ ریاستوں میں گرمی کی شدت اپنے عروج پر ہے۔ اس درمیان خلیج بنگال میں سیزن کا پہلا گردابی طوفان نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ اس طوفان کو ’ریمل‘ نام دیا گیا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر مغربی بنگال پر پڑے گا۔

محکمہ موسمیات نے بنگال کے کئی اضلاع میں زوردار بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں اٹھ رہا گردابی طوفان 26 مئی (اتوار) کو ایک سنگین گردابی طوفان کی شلک میں مغربی بنگال اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش کی ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ ہفتہ کے روز ہی بنگال میں لوک سبھا انتخاب کے چھٹے مرحلہ میں 8 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے جانے ہیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گردابی طوفان ریمل کے سبب پولنگ میں رخنہ پیدا ہو سکتا ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گردابی طوفان کے سبب 25 مئی کو مغربی بنگال کے کچھ ضلعوں میں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اور بنگلہ دیش میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے 27-26 مئی کو مغربی بنگال، شمالی اڈیشہ، میزورم، تریپورہ اور جنوبی منی پور کے ساحلی ضلعوں مین بہت زوردار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ طوفان کے 25 مئی (ہفتہ) کو گہرے دباؤ میں اور 26 مئی کو سنگین گردابی طوفان میں بدلنے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تو کولکاتا، ہاوڑہ، نادیہ، جھاڑگرام، شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور مشرقی میدنی پور ضلعوں میں ہلکی سے درمیانہ بارش کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بہرحال، محکمہ موسمیات نے ابھی گردابی طوفان کے لینڈ فال سے متعلق کوئی بھی آفیشیل جانکاری نہیں دی ہے۔ حالانکہ دنیا کے مختلف بین الاقوامی موسمیاتی ریسرچ ماڈیول کا دعویٰ ہے کہ اتوار کو ’ریمل‘ لینڈ فال کر سکتا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور سے یہ طوفان بنگلہ دیش میں لینڈ فال کرتا دکھائی دے رہا ہے، لیکن یہ کبھی بھی اپنا راستہ بدل سکتا ہے۔ یہ لینڈ فال بنگلہ دیش کے سندربن سے لے کر اڈیشہ کے سمندری ساحل میں سے کہیں بھی ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔