ہند-پاک سرحد پر بی ایس ایف نے پاکستانی منصوبوں کو پھر کیا ناکام! ترنتارن میں ڈرون کو مار گرایا، 3 کلو ہیروئن برآمد

پیر کی صبح علاقہ میں پنجاب پولیس کے ساتھ مشترکہ تلاشی مہم چلائی گئی، تلاشی کے دوران فوجیوں کو کھیتوں سے پیلے ٹیپ میں لپٹے ایک پیکٹ میں ہیروئن کا ایک بڑا ذخیرہ ملا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے ترنتارن ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک ڈرون کو مار گرایا ہے اور اس میں لایا جا رہا تین کلوگرام نشیلی اشیاء ضبط کی ہے۔ بی ایس ایف کے ایک افسر نے اس تعلق سے کہا کہ "اتوار کی شب تقریباً 9 بجے سرحد پر تعینات بی ایس ایف جوانوں نے ترنتارن ضلع کے کلاش گاؤں کے پاس پاکستان سے ہندوستان میں داخل ہو رہے ایک ڈرون کی آواز سنی۔ پیر کی صبح علاقے میں پنجاب پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ تلاشی مہم چلائی گئی۔ تلاشی کے دوران فوجیوں نے کھیتوں سے پیلے ٹیپ میں لپٹے ایک پیکٹ میں ہیروئن کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔"

موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ 30 جولائی کو شب تقریباً 9 بجے سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں نے ترنتارن ضلع کے کلش گاؤں کے پاس کے علاقہ میں پاکستان سے ہندوستانی علاقہ میں ایک مشتبہ اڑنے والی چیز کی انٹری کی آواز سنی۔ مقررہ ٹریننگ کے مطابق فوجیوں نے ڈرون کو روکنے کی کوشش کی۔


اس کے علاوہ 31 جولائی کو پنجاب پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ تلاشی مہم بھی چلائی گئی۔ علاقہ کی تلاشی کے دوران فوجیوں نے گاؤں کھیمکرن، ضلع ترنتارن کے پاس کھیت سے ایک ڈرون کے ساتھ پیلے ٹیپ میں لپٹا ہیروئن کا ایک بڑا ذخیرہ جو تین کلو کا تھا، برآمد کیا۔ برآمد ڈرون ایک ہیلی کاپٹر ہے۔ بی ایس ایف اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کوششوں سے ایک اور پاکستانی ڈرون برآمد ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔