ایران کے اوپر سے گزر رہا بڑا گردابی طوفان، کشمیر اور اتراکھنڈ سمیت کئی علاقوں میں موسم بگڑنے کا امکان

سائنسدانوں کے مطابق مغربی دباؤ کے سبب ایران کے شمال مشرقی حصے میں ہواؤں کی گردابی حالت بن رہی ہے جو لگاتار مغرب سے مشرق کی طرف بڑھ رہی ہیں، اگلے کچھ دنوں تک موسم میں بڑی تبدیلی ہونے والی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گردابی طوفان کی علامتی تصویر / یو این آئی</p></div>

گردابی طوفان کی علامتی تصویر / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

ایران میں موسم کروٹ بدلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جس کا اثر ہندوستان کی کئی ریاستوں میں پڑنے کا امکان ہے۔ دراصل اگلے کچھ ہی گھنٹوں بعد جمعرات کی دیر شب مغربی ہمالیہ علاقہ میں موسم تیزی کے ساتھ بدلنے جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایران کے اوپر کم دباؤ کی ہوائیں آگے بڑھ رہی ہیں جو جلد ہی ہمالیائی علاقہ میں فعال ہو کر موسم کو بدلنے والے حالات پیدا کریں گی۔ اس کے بعد شمالی علاقہ کے پہاڑی علاقوں میں خوب برف باری اور بارش والے حالات بن سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ جمعرات کی نصف شب سے لے کر اتوار تک جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ سمیت آس پاس کے میدانی علاقوں میں گردابی طوفان کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔ سائنسدانوں کے مطابق مغربی دباؤ کے سبب ایران کے شمال مشرقی حصے میں ہواؤں کی گردابی حالت بن رہی ہے، جو لگاتار مغرب سے مشرق کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ کم دباؤ والی ہوائیں اگلے کچھ دنوں تک موسم میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ بننے والی ہیں۔ اس کی وجہ سے جمعرات کی نصف شب سے پہاڑی علاقوں میں تیزی سے موسم بدلنے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ اس دوران 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔


موسمیاتی سائنسداں آلوک یادو کا کہنا ہے کہ شروع میں موسم کا اثر جموں و کشمیر سمیت لداخ اور ہماچل پردیش میں ہوگا، اس کے بعد میدانی علاقوں میں اس کا اثر دکھائی دینے کی امید ہے۔ اتراکھنڈ میں موسم کی تبدیلی 3 مارچ سے دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ جیسا اندازہ لگایا جا رہا ہے اس کے مطابق یکم مارچ سے 4 مارچ تک آندھی، بارش، ژالہ باری کے ساتھ تیز طوفان کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔ میدانی علاقوں یعنی پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی این سی آر، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش سمیت راجستھان کے کچھ حصوں میں اگلے سات دنوں تک الگ الگ حصوں میں بھی موسم بدلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور شمال مشرق کے الگ الگ حصوں میں ژالہ باری ہو رہی ہے اور اب ایران کے گردابی طوفان کا اثر بھی دیکھنے کو ملے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔