گجرات: بے روزگاری کے خلاف کانگریس کی مہم، ہاردک-سرینواس سمیت ہزاروں کارکنان حراست میں
یوتھ کانگریس نے گجرات میں بے روزگاری، پیپر لیک جیسے مسائل کے خلاف مہم چلائی ہے، اس کے تحت یوتھ کانگریس لیڈران و کارکنان جگہ جگہ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔
گجرات میں بے روزگاری کے خلاف یوتھ کانگریس نے حکومت کے خلاف پرزور مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس مظاہرہ میں ہاردک پٹیل اور یوتھ کانگریس صدر سرینواس بی وی بھی شامل ہوئے۔ حالانکہ کچھ دیر بعد ہی پولیس نے ہاردک-سرینواس سمیت ہزاروں کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
سرینواس نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’یوا سوابھمان سمیلن میں حصہ لینے کے لیے میں آج گجرات کے گاندھی نگر پہنچا ہوں، لیکن اسمبلی گھیراؤ سے ڈری حکومت پہلے ہی ہماری گرفتاری کرنا چاہتی ہے، ہزاروں کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، بی جے پی کو اگر اتنا ہی خوف لگتا ہے تو حکومت میں بیٹھی کیوں ہے؟‘‘
دراصل یوتھ کانگریس نے گجرات میں بے روزگاری، پیپر لیک جیسے مسائل کے خلاف مہم چلائی ہے۔ اس کے تحت یوتھ کانگریس کے لیڈر اور کارکنان جگہ جگہ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ گاندھی نگر میں بھی سرینواس اور ہاردک پٹیل کی قیادت میں یوتھ کانگریس نے مظاہرہ کیا۔ اس دوران پولیس کے ساتھ یوتھ کانگریس کے کارکنان کی جھڑپ بھی دیکھنے کو ملی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔