نئی پالیسیوں سے نوجوان لڑکے۔ لڑکیوں کی تقرری کے لئے راہ ہموار ہوگی: ہیمنت
ہیمنت سورین نے کہا کہ اب ریاست میں زمرہ تین کے عہدوں پر تقرری کے امتحان میں صرف وہی امیدوار شامل ہوں سکیں گے جنہوں نے 10 ویں اور 12 ویں کا امتحان جھارکھنڈ کے تعلیمی ادارہ سے پاس کیا ہے۔
رانچی: جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے آج کہا کہ ریاست کی ترقی کو رفتار دینے کے لئے بنائی گئی پالیسیوں سے ریاست کے نوجوان لڑکے۔ لڑکیوں کی تقرری کی راہ ہموار ہوگی۔ ہیمنت سورین نے اتوار کو 75 ویں یوم آزادی پر دار الحکومت رانچی کے مورہا بادی میدان میں پرچم کشائی کے بعد ریاست کے باشندوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ترقی کو رفتار دینے کے لئے متعدد پالیسیاں وضع کی جا رہی ہیں۔ مختلف تقرری اور امتحانات کے انعقاد کے قواعد وضع اور ترمیم کی کارروائی ترجیحی بنیادت پر کی گئی ہیں۔ اب ریاست میں زمرہ۔ تین کے عہدوں پر تقرری کے امتحان میں صرف وہی امیدوار شامل ہوں سکیں گے جنہوں نے 10 ویں اور 12 ویں کا امتحان جھارکھنڈ کے تعلیمی ادارہ سے پاس کیاہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جھارکھنڈ کی ریزرویشن پالیسی پر محیط امیدواروں کے معاملے میں اس نظم کو لچکدار رکھا گیا ہے تاکہ ان کے مفادات کی حفاظت ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو مقامی رسم ورواج، زبان اور ماحول کا علم ہونا بھی لازمی ہے۔ اس سے سرکاری نوکریوں میں جھارکھنڈ کے نوجوان لڑکے۔ لڑکیوں کی تقرری کی راہ ہموار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : یوم آزادی: تجدید عہد کا دن!... نواب علی اختر
ہیمنت سورین نے کہا کہ کورونا وبا کے چیلنجوں کے درمیان ”زندگی بھی اورمعاش بھی“ کے اصول کے ساتھ ریاست کو ترقی کی پٹری پر لوٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ طبی ماہرین کے ذریعہ کورونا وبا کی ممکنہ تیسری لہر کے بارے میں بار۔ بار آگاہ کیا جا رہا ہے۔ کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیکر ریاستی حکومت کے ذریعہ پابندیوں میں رعایتیں ضرور دی گئی ہیں، تاکہ ریاست میں زندگی کے ساتھ معاش بھی محفوظ رہے۔ لیکن اب بھی یہ دھیان رکھنا ہے کہ کورونا وبا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ تمام افراد کورونا کے رہنماء اصول پر عمل ضرور کریں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔