یوگی کا جرائم پردیش: باغپت میں بدمعاشوں نے سپاہی کو ماری گولی، علاج کے دوران موت

متوفی کے چچا ابھے رام کی تحریر پر پولیس نے چار نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف جان لیوا حملے کی دفعات میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی سپاہی کی اسپتال میں آپریشن کی دوران موت ہوگئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

باغپت: اترپردیش کے ضلع باغپت میں بدمعاشوں کی گولی سے زخمی سپاہی منیش کی منگل کو میرٹھ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ میرٹھ کے جانی علاقے کے گرام ڈالوہیڑا باشندہ منیش دہلی ٹریفک پولیس میں کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھے۔ وہ اتوار کی شام تقریباً چار بجے دہلی سے بائیک پر سوار ہوکر گھر لوٹے تھے۔ گرام روشن گڑھ کے گیٹ کے نزدیک پہنچنے پر بلیٹ و اپاچی موٹر سائیکل سوار چار بدمعاشوں نے مارپیٹ کرتے ہوئے کانسٹیبل منیش کو پستول سے گولی مار دی۔ وہ شدید طور سے ز خمی ہوگئے۔

گولی کی آواز سن کر کھیتوں میں کام کر رہے کسان یکجا ہوگئے۔ ان کے موقع واردات پر پہنچنے سے پہلے ہی بدمعاش فرار ہوگئے تھے۔ زخمی سپاہی کو پلانا کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹر نے ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی علاج کے بعد ان کو ہائر اسپتال کے لئے ریفر کردیا تھا۔ زخمی سپاہی کو میرٹھ کے کے ایم سی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔


متوفی کے چچا ابھے رام کی تحریر پر پولیس نے چار نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف جان لیوا حملے کی دفعات میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ زخمی سپاہی کی اسپتال میں آپریشن کی دوران موت ہوگئی۔ بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے پولیس جگہ جگہ دبش دے رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔