ایل آئی سی بیچ کر خزانہ بھریگی حکومت! ملکی املاک کو تھوڑا تھوڑا کر کے بیچا جا رہا ہے: راہل

راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی 'سرکاری کمپنی بیچو' مہم چلا رہے ہیں۔ ایک خبر شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے حکومت اور وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز سرکاری کمپنیوں میں حصص فروخت کرنے کے معاملے پر مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی 'سرکاری کمپنی بیچو' مہم چلا رہے ہیں۔ ایک خبر شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے حکومت اور وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا۔

راہل گاندھی نے سرکاری کمپنیوں کو فروخت کرنے کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا، ’’مودی جی سرکاری کمپنی بیچو مہم چلا رہے ہیں۔ خود کی پیدا ہوئی معاشی بدحالی کی بھرپائی کے لئے ملک کی املاک کو تھوڑا تھوڑا کر کے بیچا جا رہا ہے۔ عوام کے مستقبل کو بالائے طاق رکھ کر ایل آئی سی کو بیچنا مودی حکومت کی ایک اور شرمناک کوشش ہے۔‘‘


اس سے قبل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز عوامی اداروں کی نجی کاری کے حولہ سے حکومت پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، آج ملک مودی حکومت کی پیدا کی ہوئیں کئی آفات کا سامنا کر رہا ہے، ان میں سے ایک غیر ضروری نجکاری ہے۔ نوجوان نوکریاں چاہتے ہیں لیکن مودی حکومت عوامی اداروں کی نجکاری کرکے روزگار اور جمع سرمایہ کو تباہ کر رہی ہے۔ فائدہ کس کا؟ بس چند 'متروں' کا ’وکاس‘، جو مودی جی کے خاص ہیں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔