اسکالرشپ نہ ملنے والے طلبہ کی مدد کرے یوگی حکومت: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے کہا کہ امید ہے کہ محکمہ سماجی بہبود اس مسئلے کا نوٹس لے گا اور فوری طور پر ان طلباء کو وظائف جاری کرے گا، تاکہ ان کی پڑھائی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔
نئی دہلی: کانگریس نے اتر پردیش کے لاکھوں طلباء کو اسکالرشپ نہ ملنے پر یوگی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے پیر کو ٹوئٹ کیا اور کہا کہ او بی سی کے لاکھوں اور یوپی کے جنرل زمرے کے معاشی طور پر کمزور طلباء وظائف کی عدم دستیابی کی وجہ سے بڑی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ کئی خاندانوں نے قرض لے کر اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجا تھا، اب فیسوں کی عدم ادائیگی کے باعث ان پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بات تشویش سے بہت آگے نکل چکی ہے!... اعظم شہاب
پرینکا گاندھی نے کہا کہ امید ہے کہ محکمہ سماجی بہبود اس مسئلے کا نوٹس لے گا اور فوری طور پر ان طلباء کو وظائف جاری کرے گا، تاکہ ان کی پڑھائی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔ درحقیقت اسکالر شپ کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو ان دنوں مسائل کا سامنا ہے۔ حکومت نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے یوپی کے لاکھوں طلباء کو مدد دینے سے انکار کر دیا ہے۔ حالانکہ پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد یوپی میں مستحق طلباء کو 100 فیصد اسکالر شپ دی جائے گی، لیکن آخر میں طلباء کو مایوسی ہوئی۔ اس سال جن طلباء کے اسکالرشپ کی تصدیق ہوئی ہے انہیں بھی اسکالرشپ نہیں ملے گی۔
اسکالر شپ نہ ملنے کا معاملہ اب بڑا ہوتا جا رہا ہے۔ 17 اپریل کو متاثرہ طلباء نے ٹوئٹر پر 90 ہزار سے زائد ٹوئٹ کرکے حکومت کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی۔ لیکن حکومت کے کسی وزیر یا محکمہ سماجی بہبود کے کسی اہلکار کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ طلباء کا مظاہرہ جاری ہے۔ اس بارے میں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اتر پردیش حکومت سے طلباء کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔