زہریلی شراب سے ہونے والی اموات کے لئے یوگی حکومت ذمہ دار: کانگریس
کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے دور میں غیر قانونی جعلی شراب کا کاروبار تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے شراب کا استعمال کرنے سے500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
لکھنؤ: اتر پردیش میں شراب کی غیرقانونی تجارت اور اس کے استعمال سے مسلسل ہونے والی اموات کے لئے یوگی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کانگریس نے بدھ کے روز ریاست بھر میں احتجاج و مظاہرہ کیا اور اس میں ملوث قصوروار افسران کے خلاف سخت کارروائی اورمتاثرین کنبوں کو مالی مدد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقد دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے، ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے دور میں غیر قانونی جعلی شراب کا کاروبار تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے شراب کا استعمال کرنے سے 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، لوگوں کےگھر برباد ہوچکے ہیں، لیکن شراب مافیا بے خوف ہوکر شراب کے کاروبار میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یوگی حکومت آگرہ ماک ڈریل کی حقیقت سامنے لائے: پرینکا گاندھی
انہوں نے کہا کہ امبیڈکر نگر، اعظم گڑھ کے واقعہ کے بعد علی گڑھ میں جس طرح سے 106 سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت شراب مافیا کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے اور انہیں حکومت سے مکمل تحفظ حاصل ہے۔ اتنی ساری اموات کی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر ایکسائز کو برخاست کیا جانا چاہیے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔