یوگی حکومت آگرہ ماک ڈریل کی حقیقت سامنے لائے: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے کہا کہ اترپردیش حکومت نے آکسیجن کی زبردست کمی کے درمیان مسلسل کہا کہ ’آکسیجن کی کمی نہیں ہے‘۔ پھر بھی ریاست میں لوگوں کی تڑپ تڑپ کی جانیں چلی گئی ہیں
نئی دہلی: کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آگرہ کے ایک اسپتال میں مبینہ ماک ڈرل کے دوران آکسیجن ہٹانے سے کورونا مریضوں کی موت کی خبر کے انکشاف پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کافی سنگین معاملہ ہے اور اس کی سچائی سامنے لاکر قصورواروں کو سخت سزا دیئے جانے کی ضرورت ہے۔
پرینکا گاندھی نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اترپردیش حکومت اور آگرہ انتظامیہ بار بار آکسیجن کی کمی نہ ہونے کا حوالہ دے رہی ہے اور اس کے باجوود آکسیجن کی کمی کی وجہ سے آگرہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں کورونا کے 22 مریضوں کے دم توڑنے کی خبر سامنے آئی ہے۔
پرینکا گاندھی مزید نے کہا کہ ’’اترپردیش حکومت نے آکسیجن کی زبردست کمی کے درمیان مسلسل کہا کہ ’آکسیجن کی کمی نہیں ہے‘۔ پھر بھی ریاست میں لوگوں کی تڑپ تڑپ کی جانیں چلی گئی ہیں۔ آگرہ میں بھی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ ’آکسیجن کی کمی نہیں تھی‘۔ کیا اترپردیش حکومت آگرہ ماک ڈریل کی حقیقت سامنے لاکر قصورواروں کو سزا دے گی‘‘؟
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔