اتر پردیش کی یوگی حکومت نے 15 آئی پی ایس افسران کا کیا تبادلہ

اتر پردیش کے پانچ اضلاع میں نئے پولیس کپتان تعینات کیے گئے ہیں، سلطان پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ رہے ویپن کمار مشرا کو ڈی آئی جی عہدہ پر پروموٹ کیا گیا ہے۔

علامتی تصویر یوپی پولیس
علامتی تصویر یوپی پولیس
user

قومی آواز بیورو

جمعہ کی دیر شب اتر پردیش کی یوگی حکومت نے 15 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیتا پور، مئو، سونبھدر، سدھارتھ نگر اور سلطان پور اضلاع کے ایس پی بدلے گئے ہیں اور حکومت کی طرف سے ان کی جگہ نئے افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ وارانسی پولیس کمشنریٹ میں تعینات سبھاش چندر دوبے کا لکھنؤ ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ انھیں یہاں پولیس انسپکٹر جنرل ٹرانسپورٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایودھیا زون کے آئی جی کویندر پرتاپ سنگھ کا لکھنؤ پی اے سی ہیڈکوارٹر میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ کویندر پرتاپ سنگھ کی جگہ امریندر پرساد سنگھ کو ایودھیا زون کے ڈی آئی جی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

اتر پردیش کے پانچ اضلاع میں نئے پولیس کپتان تعینات کیے گئے ہیں۔ سلطان پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ رہے ویپن کمار مشرا کو ڈی آئی جی عہدہ پر پروموٹ کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی چترکوٹ دھام پر ڈی آئی جی عہدہ پر کی گئی ہے۔ دوسری طرف لکھنؤ میں ڈی سی پی ویسٹ کے عہدہ پر تعینات 2012 بیچ کے آئی پی ایس سومین ورما کو سلطان پور کا پولیس سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے۔ وارانسی پولیس کمشنریٹ میں بلند شہر ایس ایس پی سے ڈی آئی جی عہدہ پر پروموٹ ہوئے سنتوش کمار سنگھ کو وارانسی کمشنریٹ میں ڈی سی پی عہدہ پر تعینات کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔