پہلوان اور بی جے پی لیڈر یوگیشور دت نے دہلی میں ڈالا ڈیرا

ہریانہ اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی میں ٹکٹ  تقسیم کو لے کر تناؤ بڑھ گیا ہے۔ واضح رہےپہلوان اور بی جے پی رہنما  یوگیشور دت بھی ٹکٹ کی دوڑ میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے تمام پارٹیاں حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔ اس دوران ٹکٹوں پر لڑائی جاری ہے۔ پہلوان اور بی جے پی لیڈر یوگیشور دت نے دہلی میں ڈیرا ڈالا ہو ہے ۔ مانا جا رہا ہے کہ ٹکٹ پر شک کے بعد وہ دہلی پہنچ گئے ہیں اور گوہانہ اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑنے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

لندن اولمپکس کے کانسے کا تمغہ جیتنے والے اور بی جے پی لیڈر نے نیوز ایجنسی  سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے وزیراعلیٰ اور مرکزی قیادت سے اپنی خواہش ظاہر کی ہے کہ ہم گوہانہ اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ میں نے پہلے بھی بی جے پی سے الیکشن لڑا تھا اور اس بار میں گوہانا سے لڑنا چاہتا ہوں۔‘‘واضح رہے کہ یوگیشور دت نے سال 2019 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔


مجموعی طور پر ہریانہ اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی کے ٹکٹ کو لے کر تناؤ بڑھ گیا ہے۔ اب خبر یہ ہے کہ امیدواروں کی پہلی فہرست یکم ستمبر تک ہی جاری کی جا سکتی ہے۔ درحقیقت پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی جمعرات کی رات دیر گئے تک میٹنگ ہوئی جس میں ریاست کی تمام 90 سیٹوں پر بات چیت کی گئی۔

اس ملاقات کے بعد کچھ ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ٹکٹ کے خواہشمندوں نے دہلی کی طرف مارچ شروع کر دیا۔ ہریانہ بی جے پی اور قومی لیڈروں کے فون مسلسل بجنے لگے  ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ریاست میں یکم اکتوبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔