جھارکھنڈ میں خواتین کو ملے گا ہر ماہ ایک ہزار روپئے، وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا اعلان

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لئے پوری طرح پابند عہد ہے۔ ہماری حکومت جو بھی اسکیمیں اور پالیسیاں بنا رہی ہے اس کا فائدہ ہر طبقہ اور ہر برداری کو مل رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین / ’ایکس‘&nbsp;@HemantSorenJMM</p></div>

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین / ’ایکس‘@HemantSorenJMM

user

قومی آوازبیورو

مغربی بنگال کی طرز پر جھارکھنڈ حکومت نے بھی خواتین کو مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی حکومت ریاست کی 21 سال سے 50 سال کے درمیان کی خواتین کو اعزازیہ دے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس کا مقصد ریاست کی خواتین کو بنانے اور انہیں عزت و وقار دینا بتایا ہے۔

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے خواتین کے تعلق سے یہ اہم اعلان اپنے حلقۂ اسمبلی برہیٹ میں کیا ہے۔ وہ پیر (22 جولائی) کو صاحب گنج کے راج محل میں اور اپنے اسمبلی حلقہ برہیٹ کے ایک روزہ دورے پر پہنچے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 21 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لیے درخواستیں لینے کے لیے بہت جلد پوری ریاست میں خصوصی کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کی خواتین کو با اختیار بنانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ کام صرف دکھاوے کے لیے نہیں ہونا چاہیے بلکہ لوگوں کو اس کا فائدہ طویل عرصے تک ملنا چاہئے۔ ہماری حکومت اسی کے پیشِ نظر منصوبے بنا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا منصوبہ آپ کو اور آپ کی آنے والی نسلوں کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست کے لوگ بااختیار ہوں گے تب ہی ہمارا سماج اور ہماری ریاست ترقی کرے گی۔

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ ہماری حکومت ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لئے پوری طرح پابند عہد ہے۔ ہماری حکومت جو بھی اسکیمیں اور پالیسیاں بنا رہی ہے، اس کا فائدہ ہر طبقہ اور ہر برداری کو مل رہا ہے۔ آپ سب کے تعاون سے ہم اس ریاست کو اتنا مضبوط بنائیں گے کہ ہمیں کسی پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں خواتین کو دی جانے والی رقم براہ راست خواتین کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی ہے۔ یہ کام ’لکشمی بھنڈار اسکیم‘ کے تحت کیا جاتا ہے، جسے 2021 میں اسمبلی انتخابات سے پہلے شروع کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے مطابق ممتا بنرجی حکومت مغربی بنگال کی 25 سے 60 سال کی عمر کی خواتین کے کھاتوں میں ہر ماہ ایک ہزار اور 1200 روپے جمع کرتی ہے۔ عام خواتین کو 1000 روپے اور درج فہرست ذات کی خواتین کو 1200 روپے دیے جاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔